قومی خبریں

’جمہوریت ختم نہیں ہوئی ہے، ہمیں اسے زندہ رکھنا ہے‘، پارٹی ہیڈکوارٹر میں کارکنان سے اکھلیش یادو کا خطاب

اکھلیش یادو کے مطابق 2027 کا انتخاب جمہوریت اور آئین بچانے کی لڑائی ہوگی۔ ’پی ڈی اے‘ کا ووٹ بینک سب سے زیادہ ہے اور بی جے پی کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو (ویڈیو گریب)</p></div>

اکھلیش یادو (ویڈیو گریب)

 

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے مغربی بنگال انتخاب کی کاؤنٹنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں ’ووٹوں کی گنتی نہیں بلکہ من مانی گنتی‘ ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے 2027 کے یوپی اسمبلی انتخاب کو جمہوریت بچانے کی فیصلہ کن جنگ قرار دیتے ہوئے جیت کا دعویٰ بھی کیا۔

Published: 06 May 2026, 9:40 PM IST

اکھلیش یادو نے لکھنؤ میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر انتخابی دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا ’’جمہوریت ختم نہیں ہوئی ہے، ہمیں اسے زندہ رکھنا ہے۔ 2027 میں عوام اور کارکنان مل کر بڑی جیت حاصل کریں گے۔‘‘ انہوں نے ووٹوں کی گنتی کے عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’اس کی سی سی ٹی وی لائیو فوٹیج عام کی جانی چاہیے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ 5 فیصد کا انکشاف باقی 95 فیصد کی حقیقت کھول کر رکھ دے۔‘‘

Published: 06 May 2026, 9:40 PM IST

سابق وزیر اعلیٰ یوپی اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ انتخاب میں ’ملٹی لیئر الیکشن مافیا‘ سرگرم ہے اور کندرکی و رام پور کے ضمنی انتخابات میں ’ووٹوں کی ڈکیتی‘ ہوئی ہے۔ انہوں نے اسے بی جے پی کا ’10 نمبری ماڈل‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اقتدار میں برقرار رہنے کے لیے انتخابی عمل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔ مغربی بنگال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں ’ووٹوں کی شرمناک لوٹ‘ ہوئی اور انتظامی مشینری کا غلط استعمال کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جمعرات کو مغربی بنگال جائیں گے اور ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انڈیا اتحاد برقرار رہے گا۔

Published: 06 May 2026, 9:40 PM IST

انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے اکھلیش یادو نے بتایا کہ سماجوادی پارٹی نے الیکشن کنسلٹنسی کمپنی ’آئی پیک‘ کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ اکھلیش یادو کے مطابق کچھ مہینوں تک انہوں نے ہمارے ساتھ کام کیا، لیکن اب فنڈ کی کمی کی وجہ سے ہم مزید ساتھ کام نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے انتخابی سروے کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ سی-ووٹ ، اے وی ایم اور 360 جیسی کمپنیوں سے جڑیں، لیکن یہ سب بی جے پی کے لیے کام کرتی ہیں۔

Published: 06 May 2026, 9:40 PM IST

اکھلیش یادو نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ’’کچھ انڈر کور افسران ایک خاص نظریے کے تحت کام کر رہے ہیں، جن کا انکشاف کیا جائے گا۔‘‘ اکھلیش یادو کے مطابق 2027 کا انتخاب جمہوریت اور آئین بچانے کی لڑائی ہوگی۔ پی ڈی اے کا ووٹ بینک سب سے زیادہ ہے اور بی جے پی کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ انتخاب لڑنے کے سوال پر انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ’’میں کئی رشی-منیوں اور جیوتشیوں سے ملا ہوں۔ جو پنڈت جی کہیں گے، وہی کریں گے۔ 2012 میں حکومت بنی تھی، 2027 میں پھر بنائیں گے۔‘‘ اس دوران انہوں نے خواتین کے لیے پارٹی کی بنیاد پر ریزرویشن کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ذات پات پر مبنی مردم شماری ہونی چاہیے اور اس کی بنیاد پر آبادی کے تناسب سے ریزرویشن نافذ کیا جائے۔

Published: 06 May 2026, 9:40 PM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 May 2026, 9:40 PM IST