قومی خبریں

حدبندی کمیشن نے بی جے پی کے حق میں کام کیا: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے جو کیا وہ انتہائی بدقمست ہے اس سے جموں وکشمیر کے لوگ مزید دور ہوگئے ہیں‘۔

فاروق عبداللہ / یو این آئی
فاروق عبداللہ / یو این آئی 

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حدبندی کمیشن کی حالیہ سفارشات کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمیشن بی جے پی کے حق میں کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن سے جموں و کشمیر میں لوگوں کو مزید دور کر دیا ہے۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں گپکار میں واقع اپنی رہائش پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔

Published: undefined

فاروق عبداللہ نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے جو کیا وہ انتہائی بدقمست ہے اس سے جموں وکشمیر کے لوگ مزید دور ہوگئے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’حدبندی کمیشن بی جے پی کے حق میں کام کرتا ہے جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ تو کمیشن کا منصوبہ یہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے متعلق بی جے پی ایک قرار داد پاس کرکے اس کو خود عدالت عظمیٰ میں لے جائے گی اور اپنی جیت کا اعلان کرے گی‘۔

Published: undefined

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ حدبندی کمیشن نے اس طریقے سے نشستوں کی ترتیب کی ہے کہ جس سے بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا۔ انتخانات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس انتخابات میں حصہ لے گی۔

Published: undefined

روس اور یورکین کے درمیان جنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس جنگ سے بھارت پر ہی نہیں بلکہ پورے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گراں فروشی بڑھ جائے گی اور تیل کی قیمیتں آسمان چھوئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined