
ریکھا گپتا / آئی اے این ایس
دہلی کی خواتین کے لیے ایک خوشی کی خبر آئی ہے۔ بی جے پی حکومت اب دہلی کی خواتین سے کیے گئے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی تیاری میں ہے۔ دراصل دہلی حکومت رواں سال جون سے ’مہیلا سمردھی یوجنا‘ کے لیے رجسٹریشن شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس کے تحت ضرورتمند خواتین کے کھاتے میں ہر ماہ 2500 روپے آئیں گے۔ واضح رہے کہ پہلے اس منصوبہ کو ’مہیلا سمردھی یوجنا‘ کے نام سے جانا جا رہا تھا۔ لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ حکومت اسے ’دہلی لکشمی یوجنا‘ کے نئے نام سے لانچ کر سکتی ہے۔ اس کے ذریعہ معاشی طور پر کمزور تقریباً 17 لاکھ خواتین کو مدد ملنے کی امید ہے۔
Published: undefined
’مہیلا سمردھی یوجنا‘ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے رجسٹریشن پورٹل مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے۔ جون کے پہلے ہفتہ سے یہ پورٹل کام کرنا شروع کر سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’مہیلا سمردھی یوجنا‘ کے لیے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں 5100 کروڑ روپے کا بھاری بھرکم بجٹ مختص کیا ہے۔ گزشتہ سال بھی اتنا ہی بجٹ رکھا گیا تھا، لیکن استفادہ کنندگان کے دیٹا کی کمی کے باعث اس میں تاخیر ہوئی تھی۔
Published: undefined
حکومت نے اس بار ’مہیلا سمردھی یوجنا‘ کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کے لیے اہلیت کے سخت قواعد طے کیے ہیں۔ اس منصوبہ کا فائدہ صرف انہی خواتین کو ملے گا جو خطِ افلاس (بی پی ایل) زمرے میں آتی ہیں۔ درخواست دینے والی خاتون کے پاس دہلی کا آدھار کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔ اس منصوبہ کو محکمہ ترقی خواتین و اطفال نافذ کرے گا، جس کی کمان خود وزیر اعلیٰ کے پاس ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کئی بار بھروسہ دلایا ہے کہ اس اسکیم کو مکمل شفافیت اور ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔ گزشتہ سال مارچ میں اس منصوبہ کو نافذ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ایک پینل تشکیل دیا گیا تھا، جس میں کئی کابینہ وزراء بھی شامل تھے۔ اس منصوبہ کا مقصد دہلی کی غریب خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ براہ راست بینک کھاتے میں پیسہ پہنچنے سے خواتین کی بنیادی ضرورتیں پوری ہوں گی اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined