قومی خبریں

’دہلی پولیس کو لگتا ہے، اس استحصال سے ہم ڈر جائیں گے‘، سنسد مارگ تھانہ کے باہر نوجوانوں پر کارروائی سے کانگریس ناراض

کانگریس کا کہنا ہے کہ این ایس یو آئی کے ساتھیوں کے ساتھ ہوئی بربریت کو 24 گھنٹے گزر چکے، لیکن پولیس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی۔ ایف آئی آر کا مطالبہ کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ پولیس نے بدسلوکی کی۔

<div class="paragraphs"><p>این ایس یو آئی و انڈین یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

این ایس یو آئی و انڈین یوتھ کانگریس کا مظاہرہ، تصویر سوشل میڈیا

 

دہلی میں جمعرات کی دیر شب سنسد مارگ تھانہ کے باہر زبردست ہلچل دیکھنے کو ملی۔ این ایس یو آئی اور انڈین یوتھ کانگریس کے لیڈران و کارکنان اس تھانہ کے باہر این ایس یو آئی کی خاتون کارکنان سے مبینہ مار پیٹ کے معاملہ میں ایف آئی آر کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا، جس میں این ایس یو آئی صدر ونود جاکھڑ اور انڈین یوتھ کانگریس صدر اودے بھانو چب سمیت کئی طلبا لیڈران و نوجوانوں کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔