.jpg?rect=0%2C0%2C2000%2C1125)
جنوب مغربی دہلی کے علاقے مہی پال پور میں ایل پی جی سلنڈروں کی مبینہ کالا بازاری کے ایک بڑے معاملے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 74 سلنڈر برآمد کر لیے اور تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی ہفتہ کے روز خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انجام دی گئی، جس کے دوران غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور سپلائی کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا۔
Published: undefined
گرفتار ملزمان کی شناخت کرشنا، دنیش ساہو اور متھلیش کے طور پر ہوئی ہے، جن کی عمریں بالترتیب 33، 46 اور 39 سال بتائی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تینوں بہار کے رہنے والے ہیں لیکن گزشتہ کئی برسوں سے دہلی میں مقیم تھے اور مہی پال پور میں غیر قانونی ایل پی جی کاروبار چلا رہے تھے۔
Published: undefined
چھاپے کے دوران پولیس نے 70 گھریلو اور چار کمرشیل سلنڈر برآمد کیے۔ اس کے علاوہ ایک ٹرانسپورٹ گاڑی، گیس بھرنے کے آلات، دھاتی پائپ اور وزن ناپنے والی مشینیں بھی ضبط کی گئیں۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان بھرے ہوئے سلنڈروں سے گیس نکال کر خالی سلنڈروں میں منتقل کرتے تھے اور انہیں بغیر کسی بل یا لائسنس کے مقامی گاہکوں کو زیادہ قیمت پر فروخت کرتے تھے۔
Published: undefined
پولیس افسر کے مطابق ملزمان کے پاس سلنڈروں کے ذخیرہ یا تقسیم سے متعلق کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں تھا۔ ضبط شدہ اشیا میں 54 بھرے ہوئے اور 16 استعمال شدہ گھریلو سلنڈر جبکہ تین بھرے ہوئے اور ایک استعمال شدہ کمرشیل سلنڈر شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ایک الیکٹرانک پیمانہ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے، جو ریفلنگ کے عمل میں استعمال کیے جا رہے تھے۔
Published: undefined
پولیس نے اس معاملے میں وسنت کنج نارتھ تھانے میں ضروری اشیا ایکٹ اور بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی جانچ سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمان گزشتہ تین برسوں سے اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ پولیس اب اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ رابطوں اور خریداروں کی بھی جانچ کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined