قومی خبریں

دہلی شراب گھوٹالہ: منیش سسودیا کی درخواست پر سپریم کورٹ میں آج ہوگی سماعت

دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کے لیے دائر درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ عدالت نے ان کے مقدمے کو جلد ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر رہنما منیش سسودیا کی جانب سے دائر درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس درخواست میں انہوں نے ضمانت کی شرائط میں نرمی کی اپیل کی ہے، جن کے تحت انہیں ہر پیر اور جمعرات کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونا پڑتا ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کاز لسٹ کے مطابق، جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی میں ایک بنچ آج سسودیا کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ جسٹس کے وی وشناتھن کی سربراہی میں بنچ نے پیر کو سسودیا کی درخواست کو جلد فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

سسودیا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں بے جا قید میں رکھنا ان کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے اس سے قبل انہیں اگست میں ضمانت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقدمے کو جلد ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Published: undefined

عدالت نے مشاہدہ کیا کہ اس مقدمے میں 493 گواہ اور لاکھوں صفحات کے ڈیجیٹل دستاویزات شامل ہیں، اور مقدمے کے جلد ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ اس بنیاد پر عدالت نے کہا کہ کسی ملزم کو غیر معینہ مدت تک جیل میں رکھنا آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت دیے گئے آزادی کے حق کے خلاف ہے۔

Published: undefined

عدالت نے تحقیقاتی ایجنسیوں کی اس دلیل کو مسترد کر دیا تھا کہ سسودیا جیل سے باہر رہتے ہوئے ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کیس زیادہ تر دستاویزی ثبوتوں پر مبنی ہے جو پہلے ہی ضبط کیے جا چکے ہیں۔ سسودیا کی درخواست پر آج کی سماعت میں ان کی ضمانت کی شرائط کو مزید آسان بنانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined