قومی خبریں

دہلی: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت پھر ہوئی خراب، اپولو اسپتال میں داخل

فی الحال لال کرشن اڈوانی کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ صحت سے متعلق پریشانی کے سبب گزشتہ کچھ مہینوں میں اڈوانی کو کئی مرتبہ اسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بی جے پی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کی طبیعت پھر خراب ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے انہیں آج دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔ اس سلسلے میں کچھ دیر میں میڈیکل بلیٹن بھی جاری کی جا سکتی ہے۔

لال کرشن اڈوانی اس وقت 97 سال کے ہیں، انہیں گزشتہ 5-4 مہینے میں کئی مرتبہ اسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔ اس سے پہلے انہیں اگست کے مہینے میں بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 3 جولائی کو لال کرشن اڈوانی کو دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس سے قبل 26 جون کو دہلی کے ایمس میں بھرتی کرانا پڑا تھا۔ اس دوران انہیں نیورولاجی ڈپارٹمنٹ کی نگرانی میں رکھا گیا۔ اس کے اگلے دن ایک چھوٹی سی سرجری ہوئی۔ اس کے کچھ دیر بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔

Published: undefined

واضح ہو کہ لال کرشن اڈوانی گزشتہ کچھ وقت سے صحت سے متعلق مسائل سے دوچار ہیں۔ اسی سال انہیں ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا گیا تھا۔ صحت سے متعلق پریشانی کی وجہ سے وہ راشٹرپتی بھون میں منعقد تقریب میں نہیں جا سکے تھے۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے 30 مارچ کو ان کی رہائش پر جا کر انہیں 'بھارت رتن' سے نوازا تھا۔ اس دوران ان کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود تھے۔ اڈوانی کو 2015 میں پدم وِبھوشن اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Published: undefined

8 نومبر 1927 کو کراچی میں پیدا ہوئے لال کرشن اڈوانی اٹل بہاری واجپئی کے دور حکومت میں نائب وزیر اعظم تھے۔ وہ ملک کے وزیر داخلہ کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں۔ انہوں نے 1986 سے 2005 تک کئی مرتبہ بی جے پی کے قومی صدر کی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined