قومی خبریں

دہلی: اسکول کی فیس ادا نہ کرنے والے 40 طلبا کا نام کاٹے جانے سے سرپرست حیران، نئے اصولوں پر اٹھنے لگا سوال

والدین کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ اصولوں کو نظرانداز کر رہی ہے اور بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے پر عآپ لیڈر سوربھ بھاردواج نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اسکولی طلبا کی علامتی تصویر / آئی اے این&nbsp; ایس</p></div>

اسکولی طلبا کی علامتی تصویر / آئی اے این  ایس

 
IANS

دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں فیس اضافہ کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ ایک طرف اضافی فیس کو لے کر سرپرستوں میں مایوسی ہے، دوسری طرف پرائیویٹ اسکولوں نے ایسے طلبا کے نام کاٹنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جنھوں نے فیس کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ میور وہار اور دوارکا کے 2 بڑے اسکولوں پر والدین نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ منمانے طریقے سے فیس بڑھا کر طلبا پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ فیس ادا نہ کرنے کی صورت میں بچوں کے نام کاٹنے کی کارروائی سے والدین میں ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ ایسی خبریں ہیں کہ مجموعی طور پر تقریباً 40 بچوں کے نام اس لیے کاٹ دیے گئے ہیں کیونکہ انھوں نے بڑھی ہوئی فیس ادا نہیں کی ہے۔ اس معاملہ میں اب قانونی لڑائی بھی شروع ہو چکی ہے اور ہائی کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔

Published: undefined

والدین کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ اصولوں کو نظرانداز کر رہی ہے اور بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے پر عآپ لیڈر سوربھ بھاردواج نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ میور وہار میں واقع سلوان اسکول کے خلاف والدین 27 مارچ کو احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ اسکول زبردستی بڑھی ہوئی فیس وصول کرنے کے لیے بچوں کے نام کاٹنے کا دباؤ بنا رہا ہے۔ یہی نہیں، اسکول نے طلبا کے ریزلٹ کو بھی روک دیا ہے، جس سے والدین کی تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

والدین کے مطابق نرسری جیسے چھوٹے بچوں تک کو نام کاٹنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ اسکول قصداً دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ والدین بڑھی ہوئی فیس ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ اس معاملے کی سماعت فی الحال دہلی ہائی کورٹ میں جاری ہے۔

Published: undefined

دوارکا کے ایک اسکول نے بھی والدین کو نوٹس بھیج کر انتباہ دیا ہے کہ اگر بڑھی ہوئی فیس جلد جمع نہ کی گئی تو بچوں کے نام اسکول سے خارج کر دیے جائیں گے۔ اس سے والدین میں خوف اور بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ایک والد نے بتایا کہ ان کے بچے کی فیس اتنی زیادہ بڑھا دی گئی ہے کہ اسے ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ان سے تقریباً 1.78 لاکھ روپے جمع کرنے کو کہا گیا ہے، جو ان کے لیے ایک بڑا بوجھ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس اور دیگر چارجز ضرورت سے کہیں زیادہ ہیں۔

Published: undefined

والدین کا الزام ہے کہ اسکول نہ تو محکمۂ تعلیم کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں اور نہ ہی عدالت کے احکامات کا خوف رکھتے ہیں۔ جبکہ ہائی کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ بچوں کے نام نہیں کاٹے جا سکتے۔ عدالت کے مطابق والدین کو بنیادی فیس کے ساتھ بڑھی ہوئی فیس کا 50 فیصد جمع کرنا ہوگا اور حتمی فیصلہ آنے کے بعد آئندہ کی فیس کا تعین کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined