قومی خبریں

خاتون ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے عآپ حکومت کا اقدام، 1000 روپے ماہانہ دینے کا اعلان

عاپ حکومت نے اسمبلی انتخابات سے پہلے خواتین ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے 1000 روپے ماہانہ دینے کا منصوبہ منظور کر لیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ آتشی کی صدارت میں فیصلہ ہوا

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی (فائل) / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی (فائل) / تصویر: آئی اے این ایس

 

دہلی میں اسمبلی انتخابات کافی قریب ہیں۔ ایسے میں سبھی جماعتوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ ایسے میں عام آدمی پارٹی حکومت نے دہلی کی خاتون ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے رواں مالی سال میں دہلی میں 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو فی ماہ 1000 روپے 'مکھیہ منتری مہیلا سمّان ندھی' کے طور پر دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کو دہلی کابینہ نے آج اپنی منظوری دے دی ہے۔ اب اس تجویز کو لیفٹیننٹ گورنر کے پاس حتمی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

Published: undefined

جمعرات کو وزیر اعلیٰ آتشی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس منصوبہ کو منظوری دے دی گئی۔ اس کے تحت دہلی میں رہنے والی 18 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ اس منصوبہ کو لے کر سب سے پہلے وزیر اعلیٰ آتشی نے رواں مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے دوران لوگوں کو آگاہ کیا تھا۔ 4 مارچ کو قانون اسز اسمبلی میں حکومت نے اس منصوبہ کے بارے میں اعلان کیا۔

Published: undefined

اس سلسلے میں اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ یہ دہلی کی خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں بڑھایا گیا ایک بہتر قدم ہے۔ اب خواتین کو سالانہ 12 ہزار روپے کی سوغات ملنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ 18 سال سے زیادہ عمر کی سبھی ماؤں، بہن-بیٹیوں کو اب وزیر اعلیٰ خاتون اعزاز منصوبہ کے تحت 1000 روپے فی ماہ دیئے جائیں گے۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے یہ بھی کہا ہے کہ بعد میں خاتون اعزاز منصوبہ کی رقم کو ایک ہزار سے بڑھا کر 2100 روپے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انتخاب کے بعد یہ رقم بڑھائی جائے گی۔ یعنی مارچ سے لے کر اپریل تک خواتین کے کھاتے میں 2100روپے آ سکتے ہیں۔

Published: undefined

اس منصوبہ کے تحت 18 سے لے کر 60 سال کی خواتین کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی اس کے کچھ ضابطے بھی ہیں۔ جو خواتین سرکاری نوکری میں ہیں یا پھر پنشن لے رہی ہیں، انہیں اس منصوبہ سے باہر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جو خواتین اپنا آئی ٹی آر فائل کرتی ہیں وہ بھی اس منصوبہ سے مستفیض نہیں ہو پائیں گی۔ جن خواتین کا اپنا کاروبار ہے یا پھر دہلی کی رہنے والی نہیں ہیں، وہ بھی اس منصوبہ میں درخواست نہیں کر پائیں گی۔ یعنی آپ کے پاس دہلی کا آدھار کارڈ یا پھر ووٹر آئی ڈی کارڈ ہونا ضروری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined