
فوٹو ویڈیو گریب
قومی راجدھانی دہلی کے یمنا وہار میں انتظامیہ کی جانب سے بڑی بلڈوزر کارروائی انجام دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے نگم بودھ گھاٹ کے قریب یمنا بازار میں آج صبح تقریباً 6:30 بجے بلڈوزر کارروائی شروع کی گئی۔ اس موقع پر بھاری پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس دوران پولیس نے یمنا بازار کے ارد گرد بیریکیڈنگ کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے بدھ کی رات تک یہاں گھروں کو خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ یہاں رہنے والوں کو اس سے پہلے بھی وقتاً فوقتاً گھر خالی کرنے کے نوٹس ملتے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہاں پر تقریباً 310 سے زیادہ گھر تھے۔
Published: undefined
ڈی ڈی ایم اے نے 2 جون کو سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کے تحت 23 جون تک گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا اور عوامی نوٹس کے ذریعہ 24 جون سے کارروائی کرنے کی بات کہی تھی۔ 13 مئی کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت یمنا بازار کو خالی کرنے کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ نوٹس کی کارروائی کے بعد انتظامیہ نے جمعرات (25 جون) کی صبح اس علاقے میں بلڈوز کی کارروائی شروع کر دی۔
Published: undefined
انتظامیہ کی جانب سے یمنا بازار میں 300 سے زیادہ گھروں کو بلڈوز کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا تھا۔ انتظامیہ نے ان تمام گھروں کو گرانے کی تیاریاں پہلے ہی مکمل کر لی تھیں۔ جمعرات کو علی الصبح تقریباً 5 بلڈوزر موقع پر پہنچے اور کارروائی شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ علاقہ سیلاب زدہ علاقوں میں آتا ہے۔ جب یمنا ندی میں سیلاب آتا ہے تو یہاں پر خطرہ رہتا ہے، اسی لیے اس کارروائی کو انجام دیا گیا ہے۔
Published: undefined
سیلاب کے دوران اس علاقے میں پانی بھر جانے سے جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔ تاہم مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ یہاں پر ان کی کئی نسلیں گزر گئی ہیں۔ ان کا کہناٰ ہے کہ وہ عدالت بھی گئے تھے لیکن انہیں کوئی راحت نہیں ملی۔ بتا دیں کہ بلڈوزر کارروائی کے دوران یمنا بازار کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
دراصل یمنا بازار کا علاقہ یمنا کے ’’او-زون‘‘ بیلٹ کے تحت میں آتا ہے۔ حکومت کی طرف سے ضابطوں کے مطابق یمنا کی اس پوری بیلٹ پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے باوجود یہاں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں۔ یمنا بازار سے آرہی کی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں بلڈوزر کی کارروائی چل رہی ہے۔ ایسی حالت میں لوگ اپنے گھروں سے ضروری اشیاء کو ہٹاتے ہوئے نظر آئے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined