
جے رام رمیش / INCIndia@
کانگریس نے بدھ (29 اپریل) کو الزام عائد کیا ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردی کے معاملے پر کلین چٹ دے دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے اس بیان کو ملک مخالف قرار دیا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اس کے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
Published: undefined
جئے رام رمیش نے بشکیک میں راجناتھ سنگھ کی تقریر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ دہشت گردی کی کوئی قومیت یا مذہب نہیں ہوتا۔‘‘ اس پر جے رام رمیش نے لکھا کہ ’’کل وزیر دفاع نے، واضح طور پر وزیراعظم کی منظوری اور ان کی ہدایت پر، بشکیک میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو شرمناک کلین چٹ دے دی۔‘‘
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے حکومت سے کئی سوال بھی کیے۔ انہوں نے پوچھا کہ ’’کیا پاکستان دہشت گردی کا مرکز نہیں ہے؟ کیا پاکستان میں ایسے دہشت گرد کیمپ نہیں ہیں، جن کا نشانہ ہندوستان ہے؟ کیا پاکستان میں ہندوستان مخالف سوچ کو فروغ نہیں دیا جاتا؟ کیا ممبئی اور پہلگام کے دہشت گردانہ حملوں کی سازش اور ان کو انجام دینے والے دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے نہیں تھا؟‘‘
Published: undefined
کانگریس راجیہ سبھا رکن نے یہ بھی کہا کہ ’’واضح ہے کہ پاکستان کے تئیں یہ نیا رخ، امریکہ کو خوش کرنے اور چین کے سامنے منظم خود سپردگی کی وزیراعظم کی پالیسی کا ہی حصہ ہے۔ وزیر دفاع کے یہ چونکا دینے والے بیانات اتنے ہی ملک مخالف ہیں، جتنے 19 جون 2020 کو چین کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے دی گئی عجیب و غریب کلین چٹ تھی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined