قومی خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کے داموں میں گراوٹ، لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

یوروپی ممالک میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن کی ناگزیریت کے سبب طلب میں کمی نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو جھٹکا دیا ہے۔

پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس  

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں دی، جس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اٹھارہویں دن بھی مستحکم رہیں۔

Published: undefined

مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا جس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کے بعد سے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔

Published: undefined

یوروپی ممالک میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن کی ناگزیریت کے سبب طلب میں کمی نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو جھٹکا دیا ہے۔ عالمی سطح پر برینٹ کروڈ جمعہ کو 79 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔ اس کی وجہ سے پیر کو 18ویں دن بھی گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔

Published: undefined

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام——پٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ——————- 103.97——————-86.67

ممبئی——————-109.98 —————— 94.14

چنئی ——————-101.40 ——————-91.43

کولکتہ ——————-104.67——————-89.79

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined