قومی خبریں

خام تیل کی قیمتوں میں نرمی، دہلی میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود آئل مارکیٹنگ سرکاری کمپنیوں نے آج پٹرول -ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی ہے

پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود آئل مارکیٹنگ سرکاری کمپنیوں نے آج پٹرول -ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔ دیوالی کے موقع پر مرکزی حکومت نے پٹرول -ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کم کی، جس سے ملک میں ان کی قیمتیں کم ہو گئیں۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 15 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر وَیٹ وی اے ٹی) کم کر دیا ہے۔

Published: undefined

اس کی وجہ سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں کی قیمتیں مزید نیچے آگئی ہیں۔ تاہم دہلی حکومت کی جانب سے وَیٹ میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے دہلی میں اس کی قیمت کل کی سطح پر مستحکم ہے۔ دہلی میں کل پٹرول 6.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.75 روپے سستا ہوا ہے۔ اس تخفیف کے بعد قومی راجدھانی میں پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔

اتر پردیش حکومت کی طرف سے وَیٹ میں کمی کی وجہ سے دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 5.91 روپے سستا ہو کر 95.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 پیسے سستا ہو کر 87.01 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

Published: undefined

اب تک بھوپال میں پٹرول اور ڈیزل سب سے مہنگا فروخت ہو رہا تھا لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے ویٹ میں تخفیف کے بعد ممبئی میں پٹرول 109.98 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر سب سے مہنگا ہے۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 107.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.87 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔

پٹنہ میں پٹرول 105.92 روپے اور ڈیزل 91.09 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 100.58 روپے اور ڈیزل 85.01 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ کولکاتا میں پٹرول 104.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت تقریباً 100 روپے اور ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں 90 روپے ہے۔

Published: undefined

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت آج اضافے کے ساتھ کھلی۔ جمعہ کو سنگاپور میں خام تیل کی تجارت میں اضافے کے ساتھ آغاز ہوا ہے۔ برینٹ کروڈ 0.97 فیصد اضافے کے ساتھ 81.32 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.10 فیصد اضافے کے ساتھ 79.68 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

شہر کا نام ——— پٹرول (روپے/لیٹر) ——— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 103.97 ————— 86.67

ممبئی ————— 109.98 ————— 94.14

چنئی ————— 101.40 ————— 91.43

کولکاتا ————— 104.67 ————— 89.79

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined