
لکھنؤ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(ایم) نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک ہفتے قبل پیش آنے والے خوفناک واقعہ کے بعد جہاں پورا ملک مشتعل و غم میں ڈوبا ہوا ہے تو ہیں جمعرات کو اناؤ میں عدالت جارہی ایک ریپ متأثرہ کو شرپسند عناصر کی جانب سے علی الصبح پٹرول ڈال کر جلا دینے کے واقعہ نے پورے ریاست کو ہلا دیا ہے۔
Published: undefined
پارٹی کے ریاستی سکریٹری سدھاکر یادو نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ ریپ متأثرہ کو انصاف دلانا تو دور انصاف ہونے تک ان کو سیکورٹی فراہم کرنے میں بھی یوگی حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔ سدھاکر نے مزید کہا کہ اجتماعی عصمت دری کے نامزد ملزمین کی جانب سے انصاف کے لئے قانونی لڑائی لڑنے والی متأثرہ کو جلاکر مارڈالنے کی کوشش اس کی تازہ مثال ہے۔
Published: undefined
سی پی آئی (ایم ایل) لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں زانیوں، ملزموں کے حوصلے بلند ہیں اور ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔ اعدادوشمار اس کے گواہ ہیں۔ اناؤ کے اس تازہ واقعہ سے سمجھا جاسکتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کس قدر بے خوف ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ سنبھل کی نابالغ متأثرہ نے جہاں دم توڑ دیا وہیں اناؤ کی 23 سالہ متأثرہ زندگی و موت کی لڑائی لڑرہی ہے۔ریاستی سکریٹری نے کہا کہ یہ حادثات خواتین کی سیکورٹی کے لئے ڈینگین مارنے والی یوگی حکومت اور بیٹی بچاؤ۔بیٹی پڑھاؤ کے کھولے نعروں کی قلعی کھولتے ہیں۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined