جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم، تصویر سوشل میڈیا
جموں و کشمیر پولیس کی کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) کی ٹیم نے منگل (16 دسمبر) کو کشمیر ڈویژن میں کئی جگہوں پر دہشت گردی سے منسلک ایک معاملہ میں علی الصبح چھاپے ماری کی ہے۔ ٹیم کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق وادی میں 12 جگہوں پر چھاپے مارے کی جا رہی ہے، ان میں پلوامہ بھی شامل ہے۔ چھاپے ماری کے دوران سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پورا معاملہ آئی پی سی کی دفعہ 153-اے اور 505 اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 13 اور 18 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ پر کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر کے آفیشیل ذرائع کے حوالے سے ایک خبر شائع کی گئی ہے۔ اس کے مطابق آج صبح سی آئی کے نے پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق چھاپے ماری کی ہے۔ وادی کے جن 7 اضلاع میں اس وقت چھاپے ماری چل رہی ہے، ان میں پلوامہ، بڈگام، کولگام، سری نگر، بارہمولہ، اننت ناگ اور کپواڑہ شامل ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دہشت گردی کے جرائم جیسی سرگرمیوں کے خلاف تحقیقات چھاپے ماری کی گئی ہے، جس میں آن لائن دہشت گردی کی تعریف اور لوگوں کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ جن لوگوں کے گھروں پر چھاپے ماری کی گئی ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعہ دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ ان لوگوں نے ملک کی سالمیت کے خلاف مواد شیئر کیے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined