قومی خبریں

کورونا وائرس: ملک میں 1897 نئے کیسز، ہلاک شدگان کی تعداد 1000 سے متجاوز

دہلی میں بھی حالات تشویشناک ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 206 نئے کیسز درج کیے جانے سے اب تک کل 3314 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ دہلی میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 54 ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا وائرس ’کووڈ -19‘ سے کیسز اور اموات میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 1897 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 73 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1007 ہو گئی ہے۔

Published: 29 Apr 2020, 12:11 PM IST

ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی طور پر 31332 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 827 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 7696 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا چکا ہے۔

Published: 29 Apr 2020, 12:11 PM IST

کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہے اور گزشتہ ایک دن میں 728 نئے کیسزکے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 9318 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 31 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 400 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 1388 متاثرہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

Published: 29 Apr 2020, 12:11 PM IST

گجرات، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 196 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3744 ہو گئی ہے اور 19 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شگان کی تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: 29 Apr 2020, 12:11 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 206 نئے کیسز درج کیے جانے سے اب تک کل 3314 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 1078 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: 29 Apr 2020, 12:11 PM IST

وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 102 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 2364 ہو گئی ہے۔ ریاست میں وبا سے پانچ مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں 121 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2058 ہو گئی اور اب تک 25 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کے زد میں اب تک 2387 لوگ آ چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 مزید متاثرین کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد سات سے بڑھ کر 120 ہو گئی ہے۔

Published: 29 Apr 2020, 12:11 PM IST

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 98 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2053 ہو گئی ہے اور اس دوران تین افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 462 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: 29 Apr 2020, 12:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Apr 2020, 12:11 PM IST