قومی خبریں

غریبوں کو مفت دی جائے کورونا ویکسین: مایاوتی

مایاوتی نے مرکزی حکومت سے ایک خصوصی گزارش ہے کہ ملک میں سبھی ہیلتھ ورکروں کے ساتھ اس سماج کے انتہائی غریب افراد کو مفت ویکسی نیشن کی سہولت دی جائے تو یہ مناسب ہوگا۔

مایاوتی، تصویر @Mayawati
مایاوتی، تصویر @Mayawati 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے سودیشی ویکسین کا خیرمقدم کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو غریبوں کے لئے مفت ویکسی نیشن کا مشورہ دیا ہے۔ مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ "نہایت ہی خطرناک کورونا وائرس کے سلسلے میں دیسی ویکسین کا خیرمقدم اور سائنسدانوں کو بہت ساری مبارکباد۔" ساتھ ہی مرکزی حکومت سے ایک خصوصی گزارش ہے کہ ملک میں سبھی ہیلتھ ورکروں کے ساتھ اس سماج کے انتہائی غریب افراد کو مفت ویکسی نیشن کی سہولت دی جائے تو یہ مناسب ہوگا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ویکسی نیشن کی تیاری میں جٹی یوگی حکومت نے ریاست کی راجدھانی لکھنؤ سے ڈرائی رن کا آغاز کیا ہے۔ 5 جنوری سے ریاست کے دوسرے اضلاع میں ڈرائی رن مہم چلائی جائے گی۔

Published: undefined

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 14 جنوری کو مکر سنکرانتی کے موقع پر ویکسی نیشن شروع کی جائے گی۔ مہم کے پہلے مرحلے میں کورونا واریئر جیسے ہیلتھ ورکروں اور پولیس سروس کے ملازمین کے ساتھ بزرگوں کو شامل کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined