قومی خبریں

ہندوستان: خطرناک ہوتا جا رہا ’کورونا انفیکشن‘، 24 گھنٹے میں 40 ہلاک، 1035 نئے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1035 نئے معاملے درج ہونے کے ساتھ ہی اب تک کل 7447 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ 1000 سے زائد کا اضافہ درج کیا گیا اوراس دوران اس وبا سے 40 افراد کی موت ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1035 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک کل 7447 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ کورنا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 مزید افراد کے ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 239 ہو گئی ہے۔ ابھی تک کورونا وائرس سے 643 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 1574 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں اور 110 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد ہلاک جبکہ 210 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 911 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں اور آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 903 لوگ متاثر ہیں اور 13 افراد کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 183 لوگ متاثر پائے گئے اور ایک کی موت ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 435 لوگ متاثر ہیں جبکہ یہاں ایک دن میں سب سے زیادہ 17 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

تلنگانہ میں اب تک 473 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سات افراد کی موت ہوئی ہے، کیرالہ میں 364 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ راجستھان میں ایک دن میں 90 افراد متاثر ہوئے ہیں اوریہ مجموعی تعداد بڑھ کر 553 ہو گئی اور اب تک تین افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں 431 افراد متاثر ہیں اور چار افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 363 اور کرناٹک میں 207 لوگ متاثر ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں چھ چھ افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر207 ہو گئی ہے اورچار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ گجرات میں 308 افراد متاثر ہیں اور 19 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں 67 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 11، مغربی بنگال میں پانچ، ہریانہ میں تین اور بہار، اڑیسہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ