
ممبئی: ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کیسز درج ہوئے ہیں۔ کچھ دنوں سے ریاست کی صورت حال تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے اور اتوار کے روز سے سیلون اور بیوٹی پارلز کھول دیئے گئے ہیں۔ تاہم جِم کھولنے کے حوالہ سے غیر یقینی صورت حال برقرار ہے۔
ریاستی حکومت نے اس کی اجازت کچھ ہدایات کے ساتھ دے دی ہے۔ ان ہدایات کے مطابق دکانوں میں داخلہ سے قبل اپائنٹمنٹ لینی ہوگی۔ اس کے علاوہ گاہکوں کے بال تو کاٹے جایں گے لیکن داڑھی بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایک دکاندار نے کہا کہ اس اجازت کے لئے حکومت کا شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ دکان کو ٹھیک سے سینیٹائیز کیا گیا ہے اور ہر دو گھنٹہ میں سینیٹائزیشن کا کام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کے 159133 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر پہلے مقام پر ہے اور یہاں پر کورونا کے 67600 معاملات فعال ہیں۔ اب تک 84245 لوگوں کو اسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 7273 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔