قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے 3609 نئے معاملے، 1756 صحت یاب

دہلی حکومت کے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق متاثروں کی تعداد 1,97,135 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طورسے 1,70,140 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

راجدھانی دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے ریکارڈ 3,609 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی مجموعی طور سے متاثرین کی تعداد منگل کی رات تقریب 1.98 لاکھ ہوگئی اور فکر کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے دہلی میں اتوار کو 62 دنوں کے بعد کورونا وائرس کے ریکارڈ 3256 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ سنیچر کو 2973 معاملے سامنے آئے تھے جبکہ جمعہ کو 68 دنوں کے بعد سب سے زیادہ 2914 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ راجدھانی دہلی میں دو ماہ کے وقفے کے بعد دو ستمبر کو وائرس کے معاملے ڈھائی ہزار سے زیادہ آئے تھے اور گزشتہ پانچ دنوں سے ان میں بڑا اچھال جاری ہے۔

Published: undefined

پیرکے مقابلے میں آج نئے معاملوں میں تقریبا 1500 سے زیادہ کے اضافے ہونے سے سرگرم معاملے میں بھی اضافہ ہواہے۔ راجدھانی میں آج نئے معاملے بڑھنے کے ساتھ ہی کنٹیمنٹ زون کی گنتی میں بھی 52 کا اضافہ ہوا ہے۔ کنٹیمنٹ زون کی تعداد بھی 1,114 سے بڑھ کر 1,166 ہوگئی۔

Published: undefined

دہلی حکومت کے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق متاثروں کی تعداد 1,97,135 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طورسے 1,70,140 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

اسی مدت میں 45 ہزار سے زیادہ 45,797 نمونوں کی جانچ ہوئی ہے۔ راجدھانی میں فی دس لاکھ پر 97,329 جانچ ہوئی۔ اب تک تقریبا ساڑھے اٹھارہ لاکھ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

Published: undefined

راجدھانی میں کورونا کے سرگرم معاملے 1,834 بڑھ کر 22,377 ہوگیا ہے۔ اس میں سے ہوم آئسولیشن میں 11,742 ہیں۔ صحتیاب مریضوں کے مقابلے میں نئے معاملوں کی تعداد زیادہ رہنے سے صحتیاب ہونے کی شرح کل کے 87 فیصد سے کم ہوکر 86.30 فیصد رہ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined