قومی خبریں

دہلی: 24 گھنٹوں میں 4998 نئے کیسز، 89 اموات، ریکوری شرح 92 فیصد

دریں اثناء دہلی میں 6512 افراد کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 516166 ہو گئی ہے

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4998 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 5.61 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح تقریباً 92 فیصد ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ہفتے کے روز جاری صحت بلیٹن کے مطابق دہلی میں متاثرین کی کل تعداد 561742 ہو گئی ہے اور اس دوران مزید 89 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 8998 ہو گئے ہیں۔ موت کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔

Published: undefined

دریں اثناء 6512 افراد کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 516166 ہو گئی ہے۔ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 91.88 فیصد ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں فی الحال فعال کیسز مزید 1603 کم ہو کر 36578 ہو گئے جو جمعہ کے روز 38181 تھے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور اب تک 5331 کنٹینمنٹ زون نامزد کیے جا چکے ہیں جو جمعرات کو 5153 تھے۔

Published: undefined

دارالحکومت میں اس دوران کل 69051 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 6173209 ہو گئی ہے۔ ہر 10 لاکھ پر ٹیسٹ کا اوسط 324905 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز