
نئی دہلی: ہریانہ میں اکثریت سے 14 سیٹیں کم حاصل کرنے کے باوجود کانگریس کو امید ہے کہ دشینت چوٹالہ کی جے جے پی اور بی جے پی سے باہر آنے والے بیشتر آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت سے پارٹی حکومت سازی کرے گی۔ پارٹی رہنماؤں نے یہ اطلاع جمعہ کو دی۔ کانگریس کی سینئر رہنما امبیکا سونی نے کہا کہ پارٹی ریاست میں حکومت بنانے کی کوشش کرے گی۔ وہ یہاں کانگریس صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔
Published: undefined
سونی یہاں شہریت ترمیمی بل، علاقائی جامع معاشی شراکت داری (آر سی ای پی) اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ پارلیمنٹ کے اہم سرمائی اجلاس جیسے اہم امور پر کانگریس کے موقف پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آئی تھیں۔
Published: undefined
دریں اثنا، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی کے سابق سربراہ راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال، راجیو ساتو، رندیپ سنگھ سرجے والا، جے رام رمیش، اے کے اینٹونی، سشمیتا دیو ، غلام نبی آزاد ، ادھیر رنجن چودھری، احمد پٹیل ، ملیکارجن کھڑگے ، آنند شرما ، جیوتیرادتیہ سندھیا اور محسنہ قدوائی بھی موجود تھے۔
Published: undefined
لوک سبھا میں پارٹی رہنما چودھری نے ہریانہ میں پارٹی کی کارکردگی کی تعریف کی اور اسے حوصلہ افزا قرار دیا۔ مہاراشٹر اسکریننگ کمیٹی (ایم ایس سی) کے سربراہ سندھیا نے ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابی نتائج کو بہتر قرار دیا اور اسمبلی انتخابات میں سخت محنت کرنے والے پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
بی جے پی ہریانہ میں 40 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے لیکن حکومت بنانے کے لئے اسے اکثریت کے لئے مزید چھ سیٹیں درکار ہیں۔ دوسری طرف، کانگریس نے اس بار گذشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلہ میں 31 نشستیں جیت کر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس نے پچھلے اسمبلی انتخابات میں 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی کو اس مرتبہ 36.49 فیصد ووٹ ملے، جبکہ کانگریس نے 28.08 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ایک سال سے بھی کم عرصہ کی جن نائیک جنتا پارٹی (جے جے پی) نے 10 اور آزاد امیدواروں نے سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا