
تصویر سوشل میڈیا
لکھنؤ کی شدید گرمی کے درمیان 69 ہزار معاون اساتذہ بھرتی معاملہ ایک بار پھر سیاسی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔ کانگریس نے اتر پردیش کی بی جے پی حکومت پر دلت اور پسماندہ طبقوں کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ریزرویشن کے اصولوں کو نظر انداز کر کے ہزاروں نوجوانوں کے مستقبل کو متاثر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں کئی امیدوار سڑکوں پر لیٹ کر آگے بڑھتے اور احتجاج کرتے نظر آئے، جس کے بعد یہ معاملہ مزید گرم ہوگیا۔
Published: undefined
احتجاج کرنے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے انصاف کے لیے در بدر بھٹک رہے ہیں لیکن ان کی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی۔ کئی نوجوانوں نے الزام لگایا کہ چونکہ وہ دلت اور پسماندہ سماج سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے ان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔ امیدواروں کے مطابق انہوں نے امتحان اور تمام مراحل مکمل کیے مگر تقرری اب تک نہیں ہو سکی۔
Published: undefined
کانگریس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش حکومت نے 69 ہزار اساتذہ بھرتی میں ریزرویشن گھوٹالہ کیا، جس کے سبب دلت، پسماندہ اور دیگر محفوظ طبقات کے ہزاروں امیدوار متاثر ہوئے۔ پارٹی نے کہا کہ یہ نوجوان گزشتہ کئی برسوں سے نوکری کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں لیکن حکومت ان کے مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے معاملے کو ٹالتی رہی ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا کہ یہی بی جے پی حکومت کا اصل چہرہ ہے جو پسماندہ طبقات کو ان کا حق نہیں دینا چاہتی۔
Published: undefined
یہ پورا تنازعہ دسمبر 2018 میں نکلی 69 ہزار معاون اساتذہ کی بھرتی سے جڑا ہے۔ امتحان جنوری 2019 میں ہوا تھا جبکہ نتیجہ 2020 میں جاری کیا گیا۔ اسی دوران امیدواروں نے الزام لگایا کہ بھرتی میں ریزرویشن قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ ان کے مطابق دیگر پسماندہ طبقات کو 27 فیصد ریزرویشن کے بجائے صرف 3.86 فیصد حصہ دیا گیا، جبکہ درج فہرست ذات کے امیدواروں کو بھی مقررہ کوٹے سے کم نشستیں ملیں۔
Published: undefined
امیدواروں کا کہنا ہے کہ اس بے ضابطگی کے باعث تقریباً 19 ہزار نشستوں پر غلط طریقے سے تقرریاں کی گئیں، جس سے ہزاروں اہل امیدوار محروم رہ گئے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے اگست 2024 میں پرانی میرٹ فہرست کو منسوخ کرتے ہوئے حکومت کو نئی فہرست جاری کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم ریاستی حکومت نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اس معاملے کو اب تقریباً سات سال گزر چکے ہیں، لیکن متاثرہ امیدوار اب بھی تقرری کے انتظار میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined