تصویر بشکریہ کانگریس سوشل میڈیا
چھتیس گڑھ میں پردیش یوتھ کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفاتر کا ریاست گیر گھیراؤ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے 'پی ایم از کمپرومائزڈ' کے نعرے لگاتے ہوئے مرکز کی حکومت پر کئی سنگین الزامات عائد کیے۔ دوسری جانب، اس تحریک کے جواب میں بی جے پی کے ریاستی صدر کرن دیو نے کانگریس پر الزام لگایا کہ اس نے حالیہ 'اے آئی سمٹ' کے دوران ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کرنے کی سوچی سمجھی سازش رچی ہے۔
Published: undefined
رائے پور میں یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر آکاش شرما کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے راجیو گاندھی چوک سے بی جے پی کے ریاستی دفتر کی طرف مارچ کیا۔ مظاہرین 'پی ایم از کمپرومائزڈ'، 'بے روزگاری بند کرو' اور 'کسانوں کو انصاف دو' جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
Published: undefined
پولیس نے راستے میں بھاری بیریکیڈنگ لگا کر مظاہرین کو روک دیا، جس کی وجہ سے پولیس اور کارکنوں کے درمیان دھکم پیل اور تناؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ان کے پرامن احتجاج کو دبانے کے لیے طاقت کا بے جا استعمال کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined