قومی خبریں

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر سیلاب سے متاثرہ نیپال کے لیے فوری امداد کی اپیل کی

ملکارجن کھڑگے نے خط میں لکھا کہ ’’مجھے ان ہندوستانی شہریوں اور ہندوستانی نژاد افراد کی بھی فکر ہے جو نیپال میں پھنسے ہوئے ہیں یا جن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

 

نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے بعد سے اب تک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس میں دیگر ممالک کے مقابلے ہندوستان بڑھ چڑھ کر مدد کر رہا ہے۔ اس سیلاب میں کئی ہندوستانی اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ مجھے نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 500 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور تقریباً 1000 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس قدرتی آفت کے باعث ہزاروں افراد کو خوراک، ادویات، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد کی فوری اور شدید ضرورت ہے۔‘‘

کانگریس صدر اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ ’’میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ نیپال حکومت کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے نیپال کے متاثرہ لوگوں تک مناسب انسانی اور امدادی مدد پہنچانا یقینی بنائیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’مجھے ان ہندوستانی شہریوں اور ہندوستانی نژاد افراد کی بھی فکر ہے جو سیلاب کے باعث نیپال کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ درخواست ہے کہ متعلقہ حکام کو بچاؤ اور انخلاء کی کوششیں تیز کرنے اور ان کی محفوظ اور جلد ہندوستان واپسی کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔‘‘

ملکارجن کھڑگے نے خط میں یہ بھی لکھا کہ ’’مجھے ان ہندوستانی شہریوں اور ہندوستانی نژاد افراد کی بھی فکر ہے جو نیپال میں پھنسے ہوئے ہیں یا جن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ وزارت خارجہ سے ملی تازہ معلومات کے مطابق تقریباً 320 ہندوستانی شہریوں سے اب بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستانی حکومت اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔