قومی خبریں

کانگریس پلینری اجلاس: ملک کو بچانے کے لیے اپوزیشن کا اتحاد ضروری، پرینکا گاندھی کا بیان... دیکھیں ویڈیو

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہمارا کام ان تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم دینا ہے جنہیں لگتا ہے کہ ملک میں کچھ غلط ہو رہا ہے اور اس کی مخالفت کرنی چاہیے اور جو نہیں سمجھ رہے ہیں انہیں سمجھانا ہوگا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

رائے پور: چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں جاری 85ویں کانگریس پلینری اجلاس کے آخری دن پرینکا گاندھی نے کہا کہ پارٹی کارکن ہی کانگریس کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ان تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم دینا ہے جنہیں لگتا ہے کہ ملک میں کچھ غلط ہو رہا ہے اور اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔

Published: 26 Feb 2023, 1:48 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس ان تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا چاہتی ہے اور ان لوگوں کو ایک پلیٹ فارم دینا چاہتی ہے جو محسوس کرتے ہیں کہ ملک میں جو بھی غلط ہو رہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس کارکن ہی پارٹی کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پولیس پارٹی رہنماؤں کو گھسیٹتی ہے، تو کارکنلاٹھی کھاتے ہیں۔

Published: 26 Feb 2023, 1:48 PM IST

مرکزی حکومت اور بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے لوگوں کو ہمت دی ہے۔ وزیر اعظم ملک کی جائیداد اپنے دوستوں کو دے رہے ہیں، صنعت کاروں کے ہزاروں کروڑ کے قرضے معاف کئے جا رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ انتخابات قریب ہیں، اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں، ہمارے پاس صرف ایک سال باقی ہے۔ کانگریس سے ملک کو کافی امیدیں ہیں۔

Published: 26 Feb 2023, 1:48 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Feb 2023, 1:48 PM IST