قومی خبریں

’کانگریس پارٹی پون کھیڑا کے ساتھ کھڑی ہے‘، سپریم کورٹ میں پیشگی ضمانت کی عرضی کو چیلنج کرنے پر راہل گاندھی کا رد عمل

راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آسام کے موجودہ وزیر اعلیٰ ملک کے سب سے بدعنوان وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p> راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

 

کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی پیشگی ضمانت کے خلاف آسام حکومت سپریم کورٹ پہنچی ہے۔ آسام حکومت کے اس فیصلے پر راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آسام کے موجودہ وزیر اعلیٰ ملک کے سب سے بدعنوان وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔ اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین کو ہراساں کرنے کے لیے ریاستی طاقت کا غلط استعمال کرنا آئین کے خلاف ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی کے مطابق جو سوال اٹھائے جا رہے ہیں، ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ شفافیت، حکومت کی جوابدہی اور قانون کی حکمرانی ہماری آئینی اقدار کی بنیاد ہیں۔ راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ کانگریس پارٹی پون کھیڑا کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے پون کھیڑا کو راحت دیتے ہوئے ایک ہفتہ کی ٹرانزٹ پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا کے خلاف وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی اہلیہ رینیکا بھوئیاں سرما نے آسام میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آسام حکومت نے ضمانت کے حکم کو اس بنیاد پر چیلنج کیا ہے کہ پیشگی ضمانت کی عرضی حیدرآباد میں داخل کی گئی تھی، جبکہ پون کھیڑا نے ایسی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے کہ وہ آسام آ کر وہاں پیشگی ضمانت کے لیے عرضی کیوں نہیں داخل کر سکتے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضمانت عرضی کی قبولیت کو لے کر ریاست کی دلیل کو خارج کر دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 21 کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہائی کورٹ ملزم کو متعلقہ عدالت تک پہنچنے میں مدد دینے کے لیے، اپنے دائرہ اختیار سے باہر بھی، محدود مدت کے لیے ’ٹرانزٹ پیشگی ضمانت دے سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined