قومی خبریں

دہلی LIVE: طلبہ پر پولیس کارروائی کے خلاف کانگریس کا پی ایم ہاؤس کی جانب مارچ، راہل-پرینکا کا دھرنا، کئی رہنما حراست میں

دہلی میں کانگریس نے طلبہ پر پولیس کارروائی کے خلاف وزیراعظم کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا۔ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملکارجن کھڑگے سمیت کئی سینئر رہنما لوک کلیان مارگ کے قریب دھرنے پر بیٹھ گئے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے موقع پر پہنچ کر راہل گاندھی اور کھڑگے سے بات چیت کی، جبکہ پولیس نے متعدد کانگریس رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا

<div class="paragraphs"><p>پی ایم ہاؤس کے باہر احتجاج / قومی آواز / وپن</p></div>

پی ایم ہاؤس کے باہر احتجاج / قومی آواز / وپن

 

کانگریس کا وزیراعظم کی رہائش گاہ کی جانب مارچ، راہل اور پرینکا نے قیادت کی

کانگریس نے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ سے وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کی جانب احتجاجی مارچ شروع کیا۔ مارچ کی قیادت راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے کی۔ اس مارچ میں کانگریس کے متعدد ارکان پارلیمنٹ اور سینئر رہنما شریک ہوئے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ طلبہ پر مبینہ پولیس کارروائی کے خلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔