
تصویر بشکریہ ایکس
نئی دہلی: آسام اسمبلی انتخابات 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی (سی ای سی) کی ایک اہم میٹنگ جمعہ کو نئی دہلی میں پارٹی کے مرکزی دفتر 24 اکبر روڈ پر منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کی۔ میٹنگ میں کانگریس کی سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی سمیت کئی اہم لیڈروں نے شرکت کی۔
Published: undefined
اس موقع پر آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گورو گوگوئی بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں آنے والے آسام اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی، امیدواروں کے انتخاب اور ممکنہ اتحاد کے معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ ہی دنوں میں آسام کے ساتھ مغربی بنگال، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں بھی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ مختلف ریاستوں میں کانگریس کی انتخابی حکمت عملی الگ الگ ہے۔ مغربی بنگال میں کانگریس اکیلے انتخابی میدان میں اتر رہی ہے، جبکہ دیگر ریاستوں میں وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے تحت انتخابات لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
Published: undefined
آسام میں کانگریس نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)، آسام جاتیہ پریشد اور آل پارٹی ہل لیڈرس کانفرنس کے ساتھ اتحاد طے کیا ہے۔ اس کے علاوہ رایجور دل اور دیگر بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ بھی اتحاد کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ اگر نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر اتفاق ہو جاتا ہے تو ان جماعتوں کے ساتھ بھی انتخابی اتحاد قائم ہونے کا امکان ہے۔
آسام میں 126 اسمبلی نشستیں ہیں اور کانگریس اب تک 42 نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔ سی ای سی کی اس میٹنگ میں پارٹی قیادت نے آسام کے سیاسی حالات، انتخابی تیاریوں اور ممکنہ اتحاد کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا اور آنے والے انتخابات میں بہتر کارکردگی کے لیے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined