قومی خبریں

کانگریس کی’بھارت بچاؤ‘ ریلی آج، گرتی معیشت اور شہریت بل ہوں گے مدے

اس ریلی کا مرکزی مدا حال ہی میں پارلیمنٹ سے منظور ہوا شہریت ترمیمی بل ہے لیکن ملک کی گرتی معیشت اور بڑھتی بے روزگاری بھی اہم مدے رہیں گے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

آج دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی ’بھارت بچاؤ‘ ریلی ہونے جا رہی ہے جس کے سب سے اہم مدے ملک کی خراب معیشت اور شہریت ترمیمی بل ہوں گے ۔ دہلی کانگریس نے اس ریلی کے لئے زبردست تیاریاں کی ہوئی ہیں اور پوری دہلی کو کانگریس کے پوسٹروں اور جھنڈوں سے پاٹ دیا ہے ۔

Published: undefined

دہلی اور ملک کے کئی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ کانگریس کی بھارت بچاؤ ریلی میں شرکت کرنے کے لئے دہلی کے رام لیلا میدان کی جانب گامزن ہیں ۔ اس ریلی کا مرکزی مدا حال ہی میں پارلیمنٹ سے منظور ہوا شہریت ترمیمی بل ہے لیکن ملک کی گرتی معیشت اور بڑھتی بے روزگاری بھی اہم مدے رہیں گے۔ ریلی کے لئےتمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور دوپہر کانگریس کے بڑے رہنما جن میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ، جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی وغیرہ شامل ہیں وہ رام لیلا میدان پہنچ جائیں گے۔

Published: undefined

اس ریلی کے لئے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں اور رام لیلامیدان کو جانے والے راستوں پر سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے بڑے بڑے کٹ آؤٹ لگائے گئے ہیں ۔ دہلی کانگریس کے تمام سینئر رہنما کئی دن سے اس ریلی کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا کی قیادت میں ہونے والی تیاریوں میں دہلی کے کیمپین کمیٹی کے چئیرمین کیرتی آزاد نے بھی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined