قومی خبریں

یو پی میں دلت افسر کی خودکشی پر کانگریس کا اظہار غم، یوگی حکومت پر کیا حملہ

کانگریس نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ اتر پردیش میں ایک افسر کے ذریعہ خودکشی کرنے کا واقعہ بی جے پی حکومت کی بدتر حکمرانی کا نتیجہ ہے۔ ایک افسر اپنی زندگی کو لے کر پریشان ہے تو عام آدمی کی کیا حالت ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس نے یو پی میں ایک افسر کے ذریعہ خودکشی کرنے کے واقعہ پر یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ یہ واقعہ بی جے پی حکومت کی بدتر حکمرانی کا نتیجہ ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت میں اگر ایک افسر کو اپنی زندگی اس قدر محال لگ رہی ہے کہ اسے خودکشی کرنی پڑ رہی ہے، تو پھر عام لوگوں کی کیا حالت ہوگی۔

Published: 07 Sep 2019, 7:10 PM IST

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری کے وِکاس کھنڈ گولہ واقع پنچایت میں تعینات دلت افسر برائے دیہی ترقی نے بھارتیہ کسان یونین کے لیڈروں اور پردھانوں سے پریشان ہو کر خودکشی کر لی۔ دلت افسر تریویندر کمار نے ایک خودکشی نوٹ بھی چھوڑا تھا جس میں انھوں نے اپنا درد بیان کیا۔ انھوں نے اس میں بتایا کہ کس طرح ذات پر مبنی الفاظ کا استعمال کر کے انھیں ظلم کا شکار بنایا گیا، اور یہی وجہ ہے کہ انھوں نے خودکشی کا راستہ اختیار کیا۔

Published: 07 Sep 2019, 7:10 PM IST

خودکشی نوٹ میں تریویندر کمار نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’مجھے کسان یونین اور پردھانوں کے ذریعہ ظلم کا شکار بنایا جا رہا ہے، جس سے میں بہت ہی پریشان ہوں۔ مجھے گالی دیا جاتا ہے، اور ریزرویشن کے خلاف بولا جاتا ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے۔ میں اپنی زندگی سے پریشان ہو گیا ہوں۔ میں اپنی فیملی سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان پر بھروسہ کرتا ہوں۔ بلاک پر میرا مذاق بنایا جاتا ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار صرف کسان یونین پارٹی اور اس کے صدر، رسول پور کے پردھان، دیوریا پردھان کے بیٹے پپو ہی ہیں۔‘‘

Published: 07 Sep 2019, 7:10 PM IST

خودکشی سے قبل لکھے گئے نوٹ میں تریویندر نے یہ بھی لکھا کہ ’’مجھ پر دماغی طور سے پارٹی اور پردھان کے ذریعہ استحصال کیا جا رہا ہے۔ میں خود سے مایوس ہو گیا ہوں۔ میرے مرنے کے بعد میری فیملی کو کوئی بھی پریشان نہیں کرے گا۔ میں اپنی خود کی خواہش سے مرنے جا رہا ہوں۔ لیکن میرے مر جانے کے بعد پارٹی صدر اور پردھانوں کو سزا ملے، تاکہ یہ کسی اور کو پریشان نہ کر سکیں۔‘‘

Published: 07 Sep 2019, 7:10 PM IST

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Sep 2019, 7:10 PM IST