
تصویر بشکریہ ایکس
کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ آدیواسی کانگریس کی نیشنل ٹرائبل ایڈوائزری کونسل کی اہم میٹنگ آج 18 مارچ کو نئی دہلی میں واقعہ پارٹی کے صدر دفتر ’اندرا بھون‘ میں منعقد ہوگی۔ اس بات کی اطلاع آدیواسی کانگریس کے چیئرمین وکرانت بھوریا نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں دی۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے سینئر آدیواسی لیڈران شریک ہوں گے اور جل، جنگل اور زمین جیسے بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
Published: undefined
وکرانت بھوریا کے مطابق یہ میٹنگ آدیواسی برادری کے حقوق کو مضبوطی سے اٹھانے اور قومی سطح پر ان کی آواز کو مزید مؤثر بنانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے آدیواسی سماج کو درپیش چیلنجز پر نہ صرف تبادلہ خیال ہوگا بلکہ آئندہ کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔
ایکس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو میں وکرانت بھوریا نے کہا کہ کانگریس پارٹی آدیواسی سماج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اور اصل باشندوں کی آواز کو ملک بھر میں پہنچانے میں تعاون کریں۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ٹرائبل ایڈوائزری کونسل کا قیام راہل گاندھی کے وژن کا نتیجہ ہے، جنہوں نے آدیواسی سماج کو قومی سطح پر مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بھوریا کے مطابق یہ کونسل نہ صرف پالیسی سطح پر رہنمائی فراہم کرے گی بلکہ زمینی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے آدیواسی طبقے کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے اور ان کے حقوق کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ ملک کی ترقی میں ان کی شمولیت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined