قومی خبریں

ممبئی میں سی این جی مہنگی، پندرہ دنوں میں دو روپے کا دوسرا اضافہ

مہانگر گیس لمیٹڈنے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں کمپریسڈ نیچرل گیس  کی قیمت میں دو روپے فی کلو گرام کا اضافہ کیا ہے، جس سے قیمت 86 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی میں سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ سی این جی اب 86 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہوگی۔ سرکاری گیس ڈسٹری بیوٹر مہانگر گیس لمیٹڈیعنی ایم جی ایل نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں کمپریسڈ نیچرل گیس یعنی سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کیا ہے۔

Published: undefined

اس تبدیلی کے ساتھ، ممبئی، تھانے، نوی ممبئی، اور ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے دیگر حصوں میں سی این جی کی قیمت ت86  روپےفی کلوگرام ہو جائے گی۔ حالیہ ہفتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔ ایم جی ایل نے پہلے 14 مئی کو قیمتوں میں 2 روپے فی کلو گرام اضافہ کیا تھا۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق مہانگر گیس لمیٹڈ نے 1 کلو سی این جی کی قیمت 84 روپے سے بڑھا کر 86 روپے کر دی ہے۔ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگیا۔ اس سے پہلے، 14 مئی کو، قیمت میں 2  روپےکا اضافہ کیا گیا تھا ۔

Published: undefined

اس وقت، مہانگر گیس لمیٹڈ نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ مغربی ایشیا کے تنازع سے پیدا ہونے والے عالمی تناؤ کی وجہ سے ہوا ہے، جس میں گیس کی خریداری کے بڑھتے ہوئے اخراجات، خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، ہندوستانی روپے کی قدر میں کمی، اور سپلائی چین میں خلل شامل ہیں۔

Published: undefined

سی این جی مہنگی ہونے پر کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھیں گے۔ ممبئی میں آٹو یونین پہلے ہی کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ مہانگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل)کے اعداد و شمار کے مطابق، ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں 1.2 ملین سے زیادہ گاڑیاںسی این جی پر چلتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined