قومی خبریں

پولیس فائرنگ میں شہریوں کی ہلاکت، جمعیۃ علماء ہند کا شدید غم وغصہ کا اظہار

مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے سی اے اے کے خلاف ہو رہے مظاہروں پر کریک ڈاؤن اور پولیس کی گولی سے شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پرشدید غم و غصہ کا اظہار کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف ہورہے مظاہروں پر کریک ڈاؤن اور پولیس کی گولی سے شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پرشدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

Published: 21 Dec 2019, 10:11 PM IST

انھوں نے کہا کہ تشدد کی کسی بھی حالت میں وکالت نہیں کی جاسکتی چاہے وہ سرکار اور انتظامیہ کی طرف سے ہو یا مظاہرین کی طرف سے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جس طرح اپنے ہی شہریوں کے خلاف بدلہ لینے کی بات کہی ہے اورجس طرح ایک آڈیو پیغام کے ذریعہ ریاست کا ایک اعلی افسر وزیر اعلی کے حوالے سے لوگوں کے ’ٹانگ ہاتھ‘ توڑنے کا حکم دے رہا ہے، وہ فاشزم اور سفاکیت کی علامت ہے۔ ایک منتخب سرکار کس طرح اپنے عوام کے جذبات کو سمجھنے کے بجائے ان کے خلاف پولیس ایکشن کا حکم دے سکتی ہے، بلاشبہ یہ جو کچھ ہورہا ہے اس نے انگریزوں کے زمانے کی یاد تازہ کردی ہے۔اپنے ہی شہریوں کے خلاف بدلے کی بات اور لاٹھی کا استعمال کرنے کے بجائے عقل کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔

Published: 21 Dec 2019, 10:11 PM IST

اترپردیش میں پولیس کی گولی سے گیارہ مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں،جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ جو تشدد محدو د تھا وہ پوری ریاست میں پھیل گیا ہے۔ سرکار اگر لوگوں کو ڈرا نا چاہتی ہے تو وہ اس حقیقت کو سمجھ لے کہ اس ملک کے لوگ ڈرپوک نہیں ہیں، ہاں وہ پرامن ہیں، ان کے ڈی این اے میں تشدد سے بیزاری ہے اور ان میں امن پسندی، جمہوریت اور سیکولرزم رچا بسا ہوا ہے۔

Published: 21 Dec 2019, 10:11 PM IST

جمعیۃ علماء ہند سبھی سرکاروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پرامن احتجاج کو روکنے کی ہرگز کوشش نہ کرے اور افہام و تفہیم کی راہ سے معاملات کا حل نکالے اورناہل اور غافل پولیس انتظامیہ اور تشدد کا استعمال کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرے،نیز جن کی جانیں گئیں ہیں ان کے اہل خانہ کے لیے معقول معاوضہ کا اعلان کرے اور زخمیوں کے علاج و معالجہ کا فوری بندوبست کرے۔

Published: 21 Dec 2019, 10:11 PM IST

جمعیۃ علماء ہندنے اپنی تمام یونٹوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجہ اور متاثرین کو راحت پہنچانے کے لیے منظم طور پر کام کریں اور متوفیوں کی پر امن تجہیز و تکفین میں شامل ہوں، نیز جہاں کہیں بھی پولیس پرامن شہریوں پر زور زبردستی کرے اور بے قصوروں کو گرفتار کیا جائے تو فورا ً جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں سے رابطہ قائم کریں۔ جمعیۃ علماء کے تمام رضا کاروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ میں مظاہرین کو تشدد سے بازرکھیں اور اشتعال انگیز بیانات اور افواہوں سے متاثر نہ ہوں۔

Published: 21 Dec 2019, 10:11 PM IST

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Dec 2019, 10:11 PM IST