قومی خبریں

دنیا کی سب سے طاقتور فوج چین کی، سعودی عرب کی فوج چھٹے نمبر پر

ابتدائی پانچ افواج کی درجہ بندی میں چین، امریکا، روس، بھارت اور فرانس شامل ہیں جبکہ سعودی عرب کے بعد اگلی چار پوزیشنوں پر جنوربی کوریا، جاپان، برطانیہ اور جرمنی ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس  

دنیا کی طاقت ور ترین فوج امریکا کی نہیں بلکہ چین کی ہے۔ اس بات کی تصدیق عسکری تحقیق سے متعلق خصوصی ویب سائٹ Military Direct نے اپنی نئی رپورٹ میں کی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں مذکور دنیا کی 10 بڑی فوجوں میں ایک کا تعلق عرب ملک سے ہے۔ یہ سعودی عرب کی فوج ہے جس کا فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔ ابتدائی پانچ افواج کی درجہ بندی میں چین، امریکا، روس، بھارت اور فرانس شامل ہیں۔ سعودی عرب کے بعد اگلی چار پوزیشنوں پر جنوربی کوریا، جاپان، برطانیہ اور جرمنی ہیں۔

Published: undefined

ویب سائٹ کے حالیہ جائزے میں مختلف عوامل کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ان میں فوجی بجٹ، تنخواہوں اور عسکری اہل کاروں کی تعداد کے علاوہ فضائی، بحری، بری اور جوہری افواج کا حجم شامل ہے۔

Published: undefined

طاقت ور ترین افواج کی فہرست میں چین 100 میں سے 82 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکا ہے جس کے 74 پوائنٹس ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بحری جنگ میں چین کو، فضائی جنگ میں امریکا کو اور زمینی جنگ میں روس کو برتری حاصل ہے۔

Published: undefined

فوجی بجٹ کے لحاظ سے امریکا ابتدائی 10 ممالک کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہے۔ اس کا سالانہ فوجی بجٹ 732 ارب ڈالر ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد چین کا فوجی بجٹ 261 ارب ڈالر ہے۔ بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined