قومی خبریں

چیف جسٹس آف انڈیا نے 5 نئے ججوں کو دلایا حلف، سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہوئی

جسٹس شیل ناگو، جسٹس سری چندر شیکھر، جسٹس سنجیو سچدیوا، جسٹس ارون پلی اور سینئر وکیل وی موہنا نے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف لیا۔

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس 

ہندوستان کے چیف جسٹس (سی جے آئی) سوریہ کانت نے منگل کے روز سپریم کورٹ کے 5 نئے ججوں کو عہدہ کا حلف دلایا۔ آج جسٹس شیل ناگو، جسٹس سری چندر شیکھر، جسٹس سنجیو سچدیوا، جسٹس ارون پلی اور سینئر وکیل وی موہنا نے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

22 مئی اور 27 مئی کو ہونے والی کالجیم کی میٹنگوں میں کی گئی سفارشات پر مرکزی حکومت نے پیر کے روز 4 ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینئر وکیل وی موہنا کو سپریم کورٹ میں ترقی دے کر مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

Published: undefined

مرکزی وزیر قانون و انصاف ارجن رام میگھوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ صدر جمہوریہ نے چیف جسٹس آف انڈیا سے مشورہ کے بعد جسٹس شیل ناگو، جسٹس سری چندر شیکھر، جسٹس سنجیو سچدیوا، جسٹس ارون پلی اور سینئر وکیل وی موہنا کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کالجیم نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ 22 اور 27 مئی کو منعقدہ میٹنگوں میں مذکورہ شخصیات کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی تھی۔

Published: undefined

جسٹس شیل ناگو مئی 2011 میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے اور جولائی 2024 میں انہوں نے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا۔ جسٹس سری چندر شیکھر جنوری 2013 میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج بنائے گئے تھے اور جنوری 2025 میں انہوں نے بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی۔

Published: undefined

جسٹس سنجیو سچدیوا اپریل 2013 میں دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے اور مارچ 2015 میں مستقل جج بن گئے تھے۔ جولائی 2025 میں وہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے۔ جسٹس ارون پلی دسمبر 2013 میں پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے جج بنائے گئے تھے اور اپریل 2025 میں انہیں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ سینئر وکیل وی موہنا سپریم کورٹ میں وکالت کر رہی ہیں اور انہوں نے سپریم کورٹ میں متعدد آئینی، دیوانی اور سروس قوانین سے متعلق اہم مقدمات کی پیروی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined