قومی خبریں

’چیف الیکشن کمشنر نے کہا گیٹ لاسٹ‘، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد ٹی ایم سی وفد کا بیان

ٹی ایم سی کے ایک وفد نے بدھ کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ اس میں ٹی ایم سی راجیہ سبھا اراکین ڈیریک اوبرائن، ساگریکا گھوش، ساکیت گوکھلے اور مینکا گروسوامی شامل تھے۔

<div class="paragraphs"><p>چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار / آئی اے این ایس</p></div>

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار / آئی اے این ایس

 
IANS

مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخاب سے قبل ریاست کی سیاست میں ہلچل کافی تیز ہو گئی ہے۔ اس کی بڑی وجہ ریاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) عمل ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے ایس آئی آر کے دوران ووٹر لسٹ سےلوگوں کے نام حذف کیے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اسی معاملہ کو لے کر ٹی ایم سی کے ایک وفد نے بدھ (8 اپریل) کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ اس وفد میں ٹی ایم سی راجیہ سبھا اراکین ڈیریک اوبرائن، ساگریکا گھوش، ساکیت گوکھلے اور مینکا گروسوامی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد ٹی ایم سی لیڈران نے الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے۔

Published: undefined

ٹی ایم سی راجیہ سبھا رکن ڈیریک اوبرائن نے دعویٰ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے لیڈران کو ’گیٹ لاسٹ‘ کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ملاقات محض 7 منٹ کی تھی۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو 9 خطوط لکھے، 6 مثالیں دیں، تمام انتخابی عمل کے حصہ تھے، لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ہم لوگ یہی بتانے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس گئے تھے۔ ان کے مطابق آج جو کچھ بھی الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران ہوا وہ شرم کی بات ہے۔ میں اتنے سالوں سے پارلیمنٹ میں ہوں اور سیاست میں ہوں، لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ آج میٹنگ میں جو ہوا اس کی آڈیو یا ویڈیو ریلیز جاری کی جائے۔ ٹیم ایم سی راجیہ سبھا رکن نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلے الیکشن کمشنر ہیں جنہیں ہٹانے کے لیے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں نوٹس دیے گئے۔

Published: undefined

دوسری جانب کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیریک اوبرائن نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران ہنگامہ کیا تھا۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے راجیہ سبھا رکن سے روم میں وقار بحال رکھنے کی گزارش کی تھی اور کہا تھا کہ چیخنا اور غیر مہذب سلوک کرنا مناسب نہیں ہے۔ ٹی ایم سی لیڈر ساکیت گوکھلے نے اسے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی الزام قرار دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ جھوٹ ہے، میں خود میٹنگ میں موجود تھا ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ہم سے صرف اتنا کہا گیٹ لاسٹ۔ ہم الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ میٹنگ کی تحریری تفصیلات جاری کرے۔ بصورت دیگر ہم خود ایسا کریں گے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کی۔ اس میں لکھا کہ ’’الیکشن کمیشن کی ترنمول کانگریس کو دو ٹوک۔ مغربی بنگال میں اس بار انتخاب: خوف سے پاک، تشدد سے پاک، دھمکی سے پاک، لالچ سے پاک، چھاپہ سے پاک، بوتھ جام یا کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر ہو کر ہی رہیں گے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس کے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں انتخابی عمل کے دوران کچھ افسران غیر جانبدار نہیں ہیں۔ اس سے انتخاب کی شفافیت اور بھروسے پر اثر پڑ رہا ہے۔ پارٹی نے کچھ افسران پر سیاسی تعصب کا الزام عائد کیا ہے کہ وہ کسی خاص پارٹی کے حق میں کام کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انتخاب کے وقت افسرن کی تقرری/تبادلہ کو لے کر سوال اٹھا ئے گئے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے انتخابی ماحول متاثر ہو سکتا ہے اور ووٹرس کا بھروسہ کم ہو سکتا ہے۔ ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن نے سے مطالبہ کیا ہے کہ مشتبہ افسران کے خلاف کارروائی ہو، غیر جانبدار اور شفاف انتخاب یقینی بنایا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined