قومی خبریں

چھتیس گڑھ پلانٹ حادثہ: اموات کی تعداد 17 پہنچی، دھماکہ کے بعد 700 ڈگری سلسیس کی بھاپ میں جھلس گئے ملازمین

حادثہ کے بعد زخمیوں کو رائے گڑھ اور رائے پور کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پرفل ٹھاکر نے بتایا کہ فی الحال 10 سے زائد مزدوروں کا زخمی حالت میں علاج چل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاور پلانٹ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

پاور پلانٹ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 
IANS_DESK

چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع واقع ویدانتا لمیٹڈ کے تھرمل پاور پلانٹ میں ہوئے خوفناک حادثہ نے سبھی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ منگل کی دوپہر سنگھی ترائی گاؤں واقع پلانٹ میں ایک اسٹیل ٹیوب میں دھماکہ ہوا، جو بوائلر سے ٹربائن تک ہائی پریشر والی بھاپ (بخارات) لے جا رہی تھی۔ حادثہ کے وقت بوائلر میں 700 ڈگری سلسیس درجہ حرارت تھی۔ اس حادثہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

حادثہ کے بعد زخمیوں کو رائے گڑھ اور رائے پور کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پرفل ٹھاکر نے بتایا کہ اب بھی 10 سے زائد مزدور زخمی ہیں، جن میں سے 4 رائے پور اور بقیہ رائے گڑھ کے اسپتالوں میں علاج کرا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے مہلوکین کے کنبوں کو 5-5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

ویدانتا مینجمنٹ نے بھی مہلوکین کے کنبوں کو 35-35 لاکھ روپے، ملازمت اور زخمیوں کو 15-15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے زخمیوں کا پورا علاج، تنخواہ جاری رکھنے اور کاؤنسلنگ سہولت دینے کی بات کہی ہے۔ وزیر اعظم قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے بھی مہلوکین کے کنبوں کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

Published: undefined

حادثہ کی سنگینی وک دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے مجسٹریل جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ بلاس پور کے کمشنر کو جانچ سونپی گئی ہے، جبکہ سکتی کلکٹر امرت وکاس ٹوپنو نے ڈبھرا کے ایس ڈی ایم کو جانچ افسر مقرر کیا ہے۔ انھیں 30 دنوں کے اندر رپورٹ سونپنے کو کہا گیا ہے۔ جانچ میں یہ واضح کیا جائے گا کہ حادثہ تکنیکی خامی کے سبب ہوا یا انسانی لاپروائی سے۔

Published: undefined

اس حادثہ کے بعد سیاست بھی تیز ہو گئی ہے۔ کانگریس نے پلانٹ مینجمنٹ پر سنگین لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالتی جانچ اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی کانگریس مواصلاتی چیف سشیل آنند شکلا نے مہلوکین کے کنبوں کے لیے ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے 10 رکنی جانچ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جس کا سربراہ جئے سنگھ اگروال کو بنایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined