
ووٹنگ کی علامتی تصویر
رائے پور: چھتیس گڑھ کے سکما کے ٹونڈمارکا علاقے میں نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف کوبرا بٹالین کا ایک سپاہی زخمی ہو گیا ہے۔ سپاہی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ سکما کے ایس پی کرن چوان نے یہ جانکاری دی۔ خیال رہے کہ چھتیس گڑھ میں اس وقت ووٹنگ جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے تحت 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ چھتیس گڑھ کی جن سیٹوں پر آج ووٹنگ ہونی ہے ان میں سے بہت سی سیٹیں نکسل متاثرہ بستر ڈویژن کی ہیں۔
چھتیس گڑھ، موہلا-مان پور، انٹا گڑھ، بھانوپرتاپور، کانکیر، کیشکل، کونڈاگاؤں، نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا کی 10 سیٹوں پر صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ بقیہ 10 سیٹوں خیر گڑھ، ڈونگر گڑھ، راج نندگاؤں، ڈونگرگاؤں، کھجی، پنڈاریا، کاواردھا، بستر، جگدل پور اور چترکوٹ میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ شروع ہوگی۔
جن 20 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں سے 19 کانگریس کے پاس ہیں۔ پارٹی نے ضمنی انتخابات میں ان 19 میں سے دو سیٹیں جیتی تھیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔