قومی خبریں

جے پور میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کے قافلے کے دوران مچی افراتفری، تیز رفتار بس نے 8 کاروں کو ماری ٹکر

سیکر روڈ کے ہرماڑہ علاقے میں ٹریفک روکے جانے کے دوران ایک تیز رفتار سلیپر بس کھڑی گاڑیوں کی قطار میں جا گھسی۔ حادثے میں بس نے پیچھے سے ایک کے بعد ایک 8 کاروں کو ٹکر مار دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

راجستھان کی راجدھانی جے پور میں وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کے قافلے کے گزرنے سے قبل ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ سیکر روڈ کے ہرماڑہ علاقے میں ٹریفک روکے جانے کے دوران ایک تیز رفتار سلیپر بس کھڑی گاڑیوں کی قطار میں جا گھسی۔ حادثے میں بس نے پیچھے سے ایک کے بعد ایک 8 کاروں کو ٹکر مار دی۔ کئی گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں، جبکہ ایک کار ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار اور افراتفری مچ گئی۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکر روڈ پر واقع سن سٹی کے پاس شام تقریباً 6:15 بجے وزیر اعلیٰ کے قافلے کو محفوظ طریقے سے گزارنے کے لیے ٹریفک کو روکا گیا تھا۔ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی۔ اسی دوران جے پور سے سیکر کی طرف جانے والی ایک نجی کمپنی کی سلیپر بس تیز رفتاری سے پیچھے سے آئی اور کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ٹکر لگتے ہی کئی گاڑیاں آگے تک گھسٹتی چلی گئیں۔

Published: undefined

حادثے کے بعد کئی لوگ اپنی کاروں میں پھنس گئے۔ راجستھان پولیس کی ہرماڑہ تھانہ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے فوراً ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تباہ شدہ گاڑیوں میں پھنسے 6 لوگوں کو سخت جدوجہد کے بعد باہر نکالا گیا۔ ایک ٹیکسی کار کا پچھلا حصہ پوری طرح چکنا چور ہو گیا تھا۔ کار میں پھنسی ایک خاتون اور نوجوان کو نکالنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے پیچھے کا گیٹ لات مار کر توڑا۔ زخمی نوجوان سیٹوں کے درمیان بری طرح دب گیا تھا اور اس کے سر میں شدید چوٹ آئی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے اسے فوراً نجی ہسپتال پہنچایا۔

Published: undefined

حادثے میں زخمی سانگانیر کے رام پورہ کے رہائشی امن جین اپنی بیوی پریانشی جین، ساس ریکھا جین اور چچا سسر راجیش کے ساتھ کھاٹو شیام جی کے درشن کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد چاروں کو سی کے ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ریکھا جین اور پریانشی جین کا سٹی اسکین  کرایا گیا، جبکہ شدید زخمی امن جین کو بعد میں ایس ایم ایس اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

Published: undefined

پولیس تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ نجی سلیپر بس احمد آباد سے مسافروں کو لے کر کھاٹو شیام جی کے درشن کے لیے نکلی تھی اور وہاں سے ہری دوار جانے والی تھی۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کا قافلہ حادثے سے کچھ منٹ قبل ہی جائے وقوعہ سے گزر چکا تھا۔ واقعے کے بعد سیکر روڈ پر لمبا جام لگ گیا اور کافی دیر تک ٹریفک متاثر رہا۔ دوسری طرف بس میں سوار مسافروں کو دوسری بس سے روانہ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined