قومی خبریں

سی بی ایس ای بورڈ مارکنگ سسٹم تبدیل، دسویں-بارہویں کے طلبا کو نہیں ملے گا ڈویژن یا ڈسٹنکشن

سی بی ایس ای نے دسویں-بارہویں درجہ کے بورڈ امتحانات کے لیے فیصد شماری کے پیمانوں کو واضح کرتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا ہے، اس میں زور دیا گیا ہے کہ مجموعی ڈویژن، ڈسٹنکشن، ایگریگیٹ نہیں دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>اسٹوڈنٹس، علامتی تصویر</p></div>

اسٹوڈنٹس، علامتی تصویر

 

سی بی ایس ای بورڈ نے دسویں-بارہویں درجہ کے امتحانات سے قبل ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ ایک سینئر افسر نے جمعہ کے روز جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری اگزامنیشن (سی بی ایس ای) درجہ 10 اور 12 کے بورڈ امتحانات میں کوئی ڈویژن یا ڈسٹنکشن نہیں دے گا۔ سی بی ایس ای امتحان کنٹرولر سنیَم بھاردواج کا کہنا ہے کہ امتحان کے بعد ریزلٹ کی شکل میں طلبا کو کسی طرح کی مجموعی تقسیم، فرق یا نمبرات کا جوڑ نہیں دیا جائے گا۔

Published: undefined

سنیَم بھاردواج نے کہا کہ بورڈ نمبرات کے فیصد کا شمار، ریزلٹ یا انفارمیشن نہیں دیتا ہے۔ اگر اعلیٰ تعلیم یا روزگار کے لیے نمبرات کا فیصد ضروری ہے تو شماری، اگر کوئی ہو، وہ ادارہ (جس سے منسلک ہونا ہے) یا ایمپلائر (ادارہ کے مالک) کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سی بی ایس ای نے میرٹ لسٹ جاری کرنے کی رسم کو بھی ختم کر دیا تھا۔ اس وجہ سے بورڈ امتحان کے ٹاپرس کی لسٹ بھی جاری نہیں ہوتی ہے۔

Published: undefined

سی بی ایس ای نے دسویں ارو بارہویں درجہ کے بورڈ امتحانات کے لیے فیصد شماری کے پیمانوں کو واضح کرتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ امتحان کے ذیلی اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹس میں زور دیا گیا ہے کہ مجموعی ڈویژن، ڈسٹنکشن، ایگریگیٹ نہیں دیا جائے گا۔ اگر کسی طالب علم نے پانچ سے زیادہ سبجیکٹ لیے ہیں تو سب سے بہتر پانچ سبجیکٹ کا تعین کر کے مارک شیٹ تیار کیا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سی بی ایس ای بورڈ کے ذریعہ آئندہ سال ہونے والے امتحان کی تاریخ جاری ہو گئی ہے۔ درجہ دسویں اور بارہویں کے لیے تاریخ کی تفصیلی تاریخ بھی جلد ہی جاری ہونے والی ہے۔ سی بی ایس کی آفیشیل ویب سائٹ cbse.gov.in پر سبجیکٹ وائز ڈیٹ شیٹ جاری ہوگی۔ رواں سال سی بی ایس ای بورڈ دسویں اور بارہویں درجہ میں مجموعی طور پر 35 لاکھ سے زیادہ طلبا نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined