
پی این بی گھوٹالے کا انکشاف ہونے کے بعدسے ہی نیرو مودی اور میہل چوکسی ملک سے فرار ہیں۔ گزشتہ مہینے اسپیشل پریوینشن آف منی لانڈرنگایکٹ کورٹ نے بھی ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔
ہیرا تاجر نیرو مودی پر الزام ہے کہ پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ اس نے تقریبا 13 ہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کو انجام دیا اور اس کے بعد ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ الزام ہے کہ نیرو مودی اور میہل چوکسی نے ممبئی واقع پی این بی کی بریڈی ہاؤس شاخ کے ملازمین کے ساتھ مل کر اس گھوٹالے کو انجام دیا اور فرضی لیٹر آف انڈر ٹیکنگ کے ذریعہ بینک کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا۔
اس معاملہ میں اہم طور سے سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابھی تک پی این بی کے سابق ڈپٹی منیجر گوکل ناتھ شیٹی کے علاوہ نیرو مودی اور میہل چوکسی کی کمپنیوں کے متعدد افسران اور اہلکار گرفتار ہو چکے ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔