
کتاب کا اسکرین شاٹ / سوشل میڈیا
دہلی پولیس نے سرکاری اجازت کے بغیر سابق آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے کی غیر مطبوعہ کتاب ’فور اسٹارز آف ڈیسٹینی‘ کی پری پرنٹ کاپی آن لائن عام کئے جانے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ حالیہ کچھ دنوں سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اسی کتاب میں موجود یادداشتوں پر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی اور بی جے پی حکومت کو گیرا تھا اور پی ایم مودی پر سنگین الزامات لگائے تھے۔
Published: undefined
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور آن لائن نیوز فورمز پر نشر ہو رہی ان اطلاعات کا نوٹس لیا ہے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’فور اسٹارز آف ڈیسٹینی‘ نامی کتاب کی کاپی عام کی جا رہی ہے اور کتاب کا غیر مطبوعہ نسخہ انٹرنیٹ پر دستیاب ہے، حالانکہ ابھی تک اس کی اشاعت کے لیے مجاز افسران سے ضروری منظوری نہیں لی گئی ہے۔
Published: undefined
دہلی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اسی عنوان والی اور میسرس پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ تیار کی گئی ایک ٹائپ شدہ کتاب کی پی ڈی ایف کاپی کچھ ویب سائٹوں پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ کچھ آن لائن شاپنگ اور مارکیٹنگ پلیٹ فارمز نے تیار شدہ کتاب کے سرورق کو پیش کر کے یہ تاثر دیا گیا کہ گویا وہ فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اس مبینہ لیک یا غیر منظور شدہ اشاعتی مواد کی خلاف ورزی کی مکمل جانچ کے لیے اسپیشل سیل کے پاس ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ تفتیش کار اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ہاتھ سے لکھی ہوئی کاپی کیسے لیک ہوئی، کس نے اسے آن لائن اپ لوڈ کیا اور کیا کوئی منظم نیٹ ورک غیر مجاز مواد کو پھیلانے میں ملوث تھا۔ پولیس ڈیجیٹل شواہد کی بھی گہرائی سے چھان بین کر رہی ہے اور پی ڈی ایف کاپی کے ماخذ اور تشہیر کا پتہ لگانے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کے ساتھ ہم آہنگی کر رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے سابق آرمی چیف نرونے کی کتاب میں شائع شدہ یادداشتوں کی بنیاد پر پی ایم مودی کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کتاب کے اقتباس کو پارلیمنٹ میں پڑھنے کی کوشش کی جس پر بی جے پی کے ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اس واقعہ نے ایک بڑے سیاسی تنازعہ کھڑا کر دیا جس کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی متاثر ہوئی اور بجٹ اجلاس کی باقی میٹنگوں سے اپوزیشن کے 8 اراکین پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا۔
اس کے بعد راہل گاندھی پارلیمنٹ کے احاطے میں کتاب کی ایک کاپی لہراتے ہوئے نظر آئے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہا تھا کہ اگر پی ایم مودی پارلیمنٹ میں آتے ہیں تو وہ انہیں کتاب پیش کریں گے۔ تاہم پی ایم مودی پارلیمنٹ میں نہیں آئے اور لوک سبھا میں تقریر بھی نہیں کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined