قومی خبریں

سی اے فائنل مئی 2026 رزلٹ: پنجاب کے نور سنگلا بنے آل انڈیا ٹاپر، وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دی مبارکباد

وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پٹیالہ کے باصلاحیت نوجوان نور سنگلا کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) فائنل امتحان 2026 میں آل انڈیا فرسٹ رینک (اے آئی آر 1) حاصل کرنے پر بہت بہت مبارکباد۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>نور سنگلا، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

نور سنگلا، تصویر/آئی اے این ایس

 

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) نے جمعرات کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) فائنل مئی 2026 کا نتیجہ آفیشیل ویب سائٹ پر جاری کر دیا۔ رواں سال سی اے فائنل مئی کے امتحان میں پنجاب کے پٹیالہ کے نور سنگلا نے 600 میں سے 499 نمبر حاصل کر کے آل انڈیا رینک 1 حاصل کیا ہے۔ انہوں نے امتحان میں شاندار کارکردگی اور 83.17 فیصد نمبروں کی بدولت پورے ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

Published: undefined

سی اے فائنل مئی کے امتحان کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد، نور سنگلا نے ’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس رینک کو حاصل کرنے کے لیے میں نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ میری پوری توجہ اسی بات پر مروکز تھی کہ میں ٹاپ رینک حاصل کروں۔ اس کے لیے میں نے اور میرے اہل خانہ نے کئی قربانیاں دی ہیں۔

Published: undefined

نور نے اپنی پڑھائی کے شیڈول کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کم از کم 10 گھنٹے پڑھائی کیا کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کا پورا کریڈٹ خود کی محنت کے ساتھ ساتھ گھر والوں کے تعاون اور ہر قدم پر ان کی حمایت کو دیا۔ انہوں نے نتائج کے اعلان کے بعد کے ماحول کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ رینک 1 آنا میرے اور میرے خاندان کے لیے ایک بہت ہی جذباتی لمحہ تھا، جس سے پورے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور برسوں کی محنت، جدوجہد اور قربانیوں کا صلہ مل گیا۔ بیٹے کی اس کامیابی پر نور کے والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو اور چہرے پر مسکراہٹ واضح طور پر نظر آئی۔

Published: undefined

سی اے فائنل مئی کے امتحان میں نور سنگلا کے آل انڈیا رینک 1 حاصل کرنے پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’پٹیالہ کے باصلاحیت نوجوان نور سنگلا کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) فائنل امتحان 2026 میں آل انڈیا فرسٹ رینک (اے آئی آر 1) حاصل کرنے پر بہت بہت مبارکباد۔‘‘

Published: undefined

اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں بھگونت مان نے مزید لکھا کہ ’’انسٹٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کی جانب سے باضابطہ طور پر جاری کیے گئے نتائج کے مطابق نور نے 600 میں سے شاندار 499 نمبر حاصل کرکے ٹاپ کیا ہے۔ نور نے پہلے سی اے انٹرمیڈیٹ امتحان میں آل انڈیا سیکنڈ رینک (اے آئی آر 2) حاصل کی تھی اور اب سی اے فائنل امتحان میں آل انڈیا فرسٹ رینک (اے آئی آر 1) حاصل کر کے اپنے تعلیمی کیریئر میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ باصلاحیت نور سنگلا اور ان کے خاندان کو لاکھوں مبارکباد، جنہوں نے اس تاریخی کامیابی پر پورے پنجاب کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined