قومی خبریں

ضمنی انتخاب نتائج: بی جے پی دو اور کانگریس، ایل ڈی ایف ایک ایک سیٹ ہر فاتح

چار ریاستوں کے اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دو سیٹیں جیتی جبکہ کانگریس اور ایل ڈی ایف نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: چار ریاستوں کے اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دو سیٹیں جیتی جبکہ کانگریس اور ایل ڈی ایف نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ بی جے پی نے ہمیر پور اور تریپورہ ضمنی انتخاب میں دونوں نشستوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھا لیکن چھتیس گڑھ کی دانتے واڑہ سیٹ پر اسے دھچکا لگا اور وہ اس نشست کو نہیں بچا سکی۔

Published: undefined

اترپردیش کی ہمیر پور سمیت تین ریاستوں کی چار اسمبلی نشستوں پر جمعہ کو ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ ہمیر پور صدر اسمبلی کےضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار یوراج سنگھ نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار کو 17 ہزار 771 ووٹوں سے شکست دی۔ ضمنی انتخاب کے نتائج میں بہوجن سماج پارٹی کے نوشاد علی تیسرے اور کانگریس چوتھے نمبر پر تھی۔ بی جے پی کے یوراج سنگھ کو کل 74 ہزار 168 ووٹ ملے۔ اسی دوران ایس پی کے منوج کمار پرجاپتی کو 56 ہزار 397 ووٹ ملے۔

بی جے پی نے اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ہمیر پور صدر سیٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ ہمیر پور صدر سے ایم ایل اے اشوک سنگھ چندیل کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد 23 ستمبر کو ضمنی انتخاب منعقد ہوا تھا۔

Published: undefined

چھتیس گڑھ کی دانتے واڑا اسمبلی سیٹ سے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی دیوتی کرما نے بی جے پی کے اوجسوی منڈاوی کو 11 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ یہ نشست دانتے واڑا کے سابق ممبر اسمبلی بھیما منڈاوی کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔ بی جے پی نے ان کی اہلیہ کو امیدوار بنایا ، لیکن وہ عوام کی ہمدردی نہیں بٹور سکی اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ محترمہ کرما نے 50028 ووٹ حاصل کیے جبکہ محترمہ منڈاوی نے کل 38836 ووٹ حاصل کیے۔ تیسرے نمبر پر سی پی آئی کے بھیم سین منڈاوی رہے۔ انہوں نے 7664 ووٹ حاصل کیے۔

Published: undefined

تریپورہ کی بدرگھاٹ سیٹ سے بی جے پی کی ممی مجمدار نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی قریبی حریف مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم ) کے امیدوار بولٹی بسواس کو 5260 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ ضمنی انتخاب میں محترمہ مجمدار کو 20 ہزار 471 ووٹ ملے جبکہ سی پی آئی کی بولٹی بسواش نے 15211 ووٹ حاصل کیے۔ کانگریس کے امیدوار رتن چندر داس نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے 9 ہزار 101 ووٹ حاصل کیے۔ بدرگھاٹ میں 23 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔

Published: undefined

کیرالہ کے پالی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم ) کی زیرقیادت بائیں جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) کے امیدوار منی سی کپن فاتح ہوئے۔ کپن نے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کے امیدوار ٹام جوس پلی ککنل کو 2943 ووٹوں سے شکست دی۔ کپن نے 54137 اور جوس نے 51194 ووٹ حاصل کیے۔ بی جے پی کے امیدوار این ہری 18044 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined