لوگوں کو بچانے کی کوشش۔ ویڈیو گریب ’ایکس‘
اتراکھنڈ: رودر پریاگ کے گھول تیر میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں مسافروں سے بھری ایک بس الکنندہ ندی میں بہہ گئی۔ بس میں 20-18 لوگ سوار تھے جس میں 11 مسافر لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ حادثے میں کئی لوگوں کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق یہ حادثہ بدری ناتھ ہائی وے پر ہوا جہاں گھول تیر کے قریب بس بے قابو ہو کر لڑھکتی ہوئی الکنندہ ندی میں جا گری۔ پہاڑوں پر خراب موسم اور بارش کی وجہ سے ندی کا بہاؤ تیز تھا۔ حادثے کے دوران تقریباً 5-4 لوگ بس سے چھٹک کر باہر گر گئے، جو پہاڑیوں پر اٹک گئے۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن کے لیے پہنچ گئی۔ سیکوریٹی ایجنسیاں بھی موقع پر موجود ہیں۔ راحت اور بچاؤ کام تیزی سے شروع کر دیا گیا۔ اب تک 8 لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کی موت ہونے کی خبر ہے۔ ندی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں بھی کافی دقتیں آ رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بارش کی وجہ سے الکنندہ ندی میں تیز بہاؤ تھا، ایسے میں میں مسافروں کے ندی میں بہنے کا اندیشہ بنا ہوا ہے۔
Published: undefined
پولیس ہیڈکوارٹر کے ترجمان آئی جی نلیش آنند بھرنے نے اے این آئی کو بتایا کہ رودر پریاگ ضلع کے گھول تیر علاقے میں جمعرات کی صبح ایک بے قابو بس الکنندہ ندی میں بہہ گئی۔ ایس ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ کی کوششوں سے ابھی تک 18 میں سے 7 لوگوں کا ریسکیو کر لیا گیا ہے لیکن ابھی بھی 11 افراد لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش کے لیے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ زخمی مسافروں کو ریسکیو کرنے کے بعد علاج کے لیے قریبی اسپتال بھیج دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بس ٹیمپو ٹریولرس کا تھا۔ سبھی مسافر بدری ناتھ درشن کرنے کے لیے جا رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined