قومی خبریں

خاتون پہلوانوں کے ساتھ جنسی استحصال معاملے میں برج بھوشن کو عدالت سے ملی ضمانت، اگلی سماعت 2 دن بعد

دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ نے عبوری ضمانت 25 ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ پر دی ہے، عدالت 20 جولائی کی دوپہر 12.30 بجے اس معاملے پر آئندہ سماعت کرے گی جہاں مستقل ضمانت کے لیے جرح ہو سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>برج بھوشن شرن سنگھ / قومی آواز / وپن</p></div>

برج بھوشن شرن سنگھ / قومی آواز / وپن

 

خاتون پہلوانوں کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام کا سامنا کر رہے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کو آج دہلی کی ایک عدالت نے عبوری ضمانت دے دی۔ دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ کے ذریعہ سمن جاری کیے جانے کے بعد منگل کے روز برج بھوشن کی پیشی ہوئی اور سماعت شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد عبوری ضمانت پر فیصلہ آ گیا۔ عدالت نے اس معاملے میں برج بھوشن اور شریک ملزم ونود تومر کو 2 دن کے لیے یہ راحت دی ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 2 دن بعد کی ہی طے کی گئی ہے۔ راؤز ایوینیو کورٹ نے یہ ضمانت 25 ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ پر دی ہے۔ اب عدالت 20 جولائی کی دوپہر 12.30 بجے اس معاملے پر سماعت کرے گی جہاں مستقل ضمانت پر سماعت ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

منگل کے روز برج بھوشن کی پیشی سے پہلے عدالت میں سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔ برج بھوشن کی طرف سے وکیل اے پی سنگھ اور راجیو موہن نے دلیل پیش کی جبکہ دہلی پولیس کی طرف سے اتل شریواستو نے اپنی بات رکھی۔ دہلی پولیس نے ضمانت دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ ایسا ہونے پر وہ گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ سماعت کے دوران برج بھوشن کے وکیل راجیو موہن نے کہا کہ دہلی پولیس نے بغیر گرفتاری کے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے اور جو دفعات لگی ہیں ان میں کسی میں بھی 5 سال سے زیادہ کی سزا کا التزام نہیں ہے۔ برج بھوشن کے وکیل نے اس دوران کہا کہ ’’ہمیں آج ہی چارج شیٹ مل رہی ہے، ہم اسے لیک نہیں کریں گے اور دوسرے لوگ بھی صحافیوں میں اسے لیک نہ کریں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ دہلی پولیس نے گزشتہ ماہ اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ تقریباً ڈیڑھ ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں برج بھوشن سنگھ پر کئی سنگین الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعد 6 جولائی کو عدالت نے برج بھوشن سنگھ کی پیشی کے لیے سمن جاری کیا تھا۔ دہلی پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں تقریباً 6 خاتون پہلوانوں کے بیانات کی بنیاد پر برج بھوشن سنگھ پر الزامات طے کیے تھے۔ پولیس نے برج بھوشن پر دفعہ 354، 354 اے، 354 ڈی کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ علاوہ ازیں شریک ملزم ونود تومر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 109، 354، 354 (اے)، 506 کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined