قومی خبریں

امریکی حملے میں ہلاک ہندوستانی ملاحوں کی 8 دن بعد گاؤں پہنچی لاش، پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات آج ہوں گی ادا

لاش ہوائی جہاز سے گورکھپور لائی گئی اور پھر ایمبولینس سے گاؤں پہنچی۔ خاندان نے شروع میں لاش کو ایمبولینس سے باہر نکالنے سے منع کردیا تھا اور متوفی کے لیے سرکاری مدد اور اعزاز کا مطالبہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو ویڈیو گریپ</p></div>

فوٹو ویڈیو گریپ

 
Admin

خلیج عمان میں کمرشیل بحریہ جہاز ’ایم ٹی سیٹے بیلو‘ پر امریکی فوج کے حملے میں ہلاک ہوئے ہندوستانی نوجوان شیو آنند چورسیا (38) کی لاش 8 دن بعد بدھ کو شام 6 بجے ان کے آبائی گاؤں پہنچ گئی۔ متوفی شیوا نند اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں سرولی گاؤں کے رہنے والے تھے۔ اس دوران ان کے گھر پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لاش ہوائی جہاز سے گورکھپور لائی گئی اور پھر ایمبولینس سے گاؤں پہنچائی گئی۔ حالانکہ سوگوار خاندان نے شروع میں لاش کو ایمبولینس سے باہر نکالنے سے منع کردیا اور وزیر اعلیٰ سے بات کرنے کا اصرار کرتے ہوئے متوفی کے لیے سرکاری مدد اور اعزاز کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے شیو انند کی بیوی اور بھائی رام پرویش سے فون پر بات کی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا ’’ہم آپ کے مطالبات حکومت تک پہنچائیں گے، ہم اپنی طرف سے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے، مالی امداد کے حوالے سے خط بھی لکھیں گے۔‘‘ شیوانند کے گھر پر کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر موجود ہیں۔

Published: undefined

شیو آنند کے والد رام جی چورسیا نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سونپا جس میں متاثرہ خاندان نے شیو آنند کی بیوی کے لیے سرکاری نوکری، مرکز اور اترپردیش حکومت سے 1-1 کروڑ روپئے کی مالی مدد، ان کے 2 بچوں کے لیے 12 کلاس تک مفت تعلیم اور شیو آنند کو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

اہل خانہ کے احتجاج کے بعد ضلع مجسٹریٹ مدھو سودن ہلگی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو ریاستی حکومت تک پہنچایا جائے گا۔ ہلگی نے کہا کہ انتظامیہ لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شیو آنند کی بیوی اور بچوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ خاندان نے مالی امداد اور روزگار سمیت کئی مسائل اٹھائے ہیں اور حکومت سے ان پر غور کرنے کے لیے تحریری درخواست بھیجی جائے گی۔

Published: undefined

افسران کے مطابق متاثرہ خاندان کی گزارش پر آج صبح لاش کے پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی گئی جس کے بعد آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ اس دوران سلیم پور سے سماج وادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ رما شنکر راجبھر نے غمزدہ خاندان سے ملاقات کی اور ایک کروڑ روپئے کا معاوضہ، حاندان کے ایک ممبر کو سرکاری نوکری اور فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو خاندان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ اسی دوران بی جے پی ممبر اسمبلی سریندر چورسیا نے بھی متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کہی۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined