
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی / ویڈیو گریب
مہاراشٹر کے امراوتی میں کل یعنی 6 فروری کو ہوئے میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کے دوران اس وقت بڑی سیاسی کھلبلی مچ گئی جب غیر متوقع طور پر اے آئی ایم آئی ایم کارپوریٹر میرا کامبلے نے بی جے پی امیدوار شری چند تیجوانی کے حق میں ووٹ دے دیا۔ یہ واقعہ امراوتی میں ہوا اور اسی اے آئی ایم آئی ایم کی حمایت کی وجہ سے شری چند تیجوانی میئر منتخب ہوگئے۔ عام طور پر بی جے پی کی مخالف سمجھی جانے والی اے آئی ایم آئی ایم کے اس رُخ سے سیاسی حلقوں میں طوفان مچ گیا ہے۔
Published: undefined
امراوتی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب میں غیر متوقع تبدیلیاں دیکھی گئیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کارپوریٹر میرا کامبلے نے آخری وقت میں بی جے پی امیدوار شری چند تیجوانی کی حمایت کرکے سبھی کو حیران کردیا۔ اس حمایت نے بی جے پی کو فیصلہ کن برتری دلائی اور شری چند تیجوانی نے میئرعہدے پر قابض ہوگئے۔
Published: undefined
اس واقعہ کے فوراً بعد اے آئی ایم آئی ایم نے سخت موقف اپنایا اور میرا کامبلے کو پارٹی سے برطرف کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے کہا کہ یہ فیصلہ اس کے نظریات اور نظم و ضبط کے خلاف ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم نے کمشنر کو خط لکھ کر کامبلے کا کارپوریٹر کا عہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا میرا کامبلے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترقیاتی ایجنڈے کو ترجیح دی اور بی جے پی امیدوار شری چند تیجوانی کو ووٹ دیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ امراوتی شہر کی ترقی کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا۔
Published: undefined
میئر کے انتخاب کے ساتھ ہی ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے بھی انتخابات ہوئے جس میں یوا سوابھیمان پارٹی کے سچن بھینڈے ڈپٹی میئر منتخب کئے گئے۔ امراوتی میونسپ کارپوریشن میں مہایوتی کی حکومت ہوگئی ہے۔ اس مہایوتی میں بی جے پی، شیو سینا (شندے گروپ)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی( اجیت پوار گروپ) اور یووا سوابھیمان پارٹی شامل ہیں۔ متفقہ اقتدار شراکت داری فارمولے کے تحت شری چند تیجوانی پہلے 1.5 سال کے لیے میئر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس کے بعد بی جے پی کے ہی آشیش اتکرے اگلے 1.5 سالوں کے لیے میئر کاعہدہ سنبھالیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined