
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر عدم اتفاق کی آواز کو کچلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کو درکنار کرتے ہوئے من مانی کرنے پر آمادہ ہے۔وہ عدم اتفاق کی کسی بھی آواز کو دبانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔
Published: undefined
یادو نے سنیچر کو پارٹی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پالیسیاں اور زبان عوام الناس کو خائف کررہی ہیں۔ اسے بنیادی مسائل کے حل میں کچھ بھی دلچسپی نہیں ہے۔ عدم اتفاق کی آواز کو کچلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑرہی ہے۔ اور اب بی جے پی سے عوام کا اعتماد ختم ہوگیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک تو عوام مخالف کام کرتی ہے دوسرے جمہوری نظام اور آئینی اداروں کو کمزار کرنے میں بالکل بھی پیچھے نہیں رہتی ہے۔ بی جے پی کی حکمرانی میں کسانوں،خواتین اور اور بچیوں کے استحصال میں اضافہ ہوا ہے۔ نوٹ بندی، جی ایس ٹی سے کاروبار پر برااثر پڑا ہے اور نوجوان بے روزگارگھوم رہے ہیں۔
Published: undefined
یادونے کہا کہ بی جے پی قیادت کا کام ہر غلط کام کو صحیح ٹھہرانا ہے۔ بی جے پی سی اے اے ،این پی آر، این آرسی پر گمراہ کررہی ہے۔کئی ریاستی حکومتوں نے نئے قانون کے تئیں اپنی مخالفت کا اظہارکیا ہے ۔ملک کی عوام جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج متأثرین کے اہل خانہ کے ساتھ پولیس ہراسانی اور بے قصوروں کو جیل میں تکلیف دینے کی سچائی سامنے لانے پر بی جے پی لیڈر بوکھلاہٹ کے شکار ہیں۔ انہیں اس میں منھ بھرائی دکھائی دے رہی ہے جبکہ وہی اس کھیل کے پرانے ماہر ہیں۔اس سب کی عدالتی جانچ ہو تو بی جے پی جھوٹ کی قلعی کھلنے میں ذرا بھی دیر نہیں لگے گی۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined